معروف بھارتی کرکٹر کی خودکشی کی کوشش

رحیم یارخان( آن لائن )سابق بھارتی کرکٹر پروین کمار کی جانب سے خودکشی کی کوشش کی گئی ہے۔معروف بھارتی فاسٹ بولر جو کہ اپنی کم رفتار کے باوجود وکٹ کے دونوں طرف گیند گھما لیتے تھے آج ڈیپریشن کا شکار ہو کر خودکشی کے مقام پر آ گئے ہیں۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابقہائی وے پر سفر کرتے ہوئے ان کے ذہن میں خیال آیا کہ میرے ساتھ یہ کیا ہو رہا ہے، چلو اس کو ختم کرتے ہیں۔

اتنی سی سوچ پر معروف کرکٹر نے خودکشی کا فیصلہ کر لیا اور بندوق سے گولی چلانے کی کوشش کی۔

بھارتی میڈیا سے باتکرتے ہوئے معروف کرکٹر کا کہنا تھا کہ ایک لمحے کے لئے میں نے اپنی بیوی اور بچوں کی تصویر دیکھ لی اور میرے دل میں خیال آیا کہ میں ان سے ساتھ ایسا نہیں کر سکتا، ان کی کیا غلطی ہے۔بس اسی سوچ نے مجھے یہ حساس قدم اٹھانے سے روک لیا۔

مزید بات کرتے ہوئے بھارتی کرکٹر کی جانب سے مایوسی کا اظہارکیا گیا کہ میرا کیرئیر میری مرضی سے بغیر ختم کر دیا گیا ہے۔افسوس کا ذکر کرتے ہوئے پروین کمار کا کہنا تھا کہ میں جس وقت میں اپنے ٹیسٹ کیریئر کے بارے میں سوچ رہا تھا اس وقت مجھے ٹیم سے نکال دیا گیا۔

مزید بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وہ وقت جب انگلینڈ میں کھیلتے ہوئے ہرانسان میری تعریف کر رہا تھا، جب میں لگاتار پرفارمنس دے رہا تھا، اس وقت میرے لئے مواقع پیدا کرنے کی بجائے مجھے باہر کر دیا جس کی وجہ سے میرے اندر مایوسی نے جنم لے لیا۔‎

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »