4مارچ تک مزید بڑی اور تباہ کن جھڑپوں کا خطرہ ہے، صوفی عبدالمجید

Predictions pak india war

رحیم یارخان:چولستان کی بزرگ روحانی شخصیت آسٹرالو جسٹ ،پامسٹ اور ماہر علم الاعداد صوفی عبدالمجیدسلیمی نے کہا ہے کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان کا ستارہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے ستارے سے زیادہ طاقتور ہے .
اس لئے ممکنہ پاک بھارت جنگ میں پاکستان کی کامیابی کے امکانات زیادہ ہیں،4مارچ تک مزید بڑی اور تباہ کن جھڑپوں کا خطرہ ہے،کیونکہ جنگوں کا ستارہ مریخ اور ایٹمی انشقاق کا ستارہ یورنیس ساتھ ساتھ چل رہے ہیں اس لئے 15مارچ تک حالت جنگ کا منظر دکھائی دے رہا ہے،
ان خیالات کا اظہار انہوں نے آزاد کشمیر پر بھارتی طیاروں کے حملے کی اطلاعات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،
یاد رہے کہ صوفی عبدالمجید سلیمی پہلے آسٹرالوجسٹ ہیں جنہوں نے 6ماہ قبل سب سے پہلے رواں سردیوں کے دوران ممکنہ پاک بھارت جنگ کی پیش گوئی کی تھی اور کہا تھا کہ اس تصادم کے ایٹمی تنازع میں تبدیل ہونے کے خطرات بہت زیادہ ہیں،
2روز قبل صوفی عبدالمجیدسلیمی کی شائع ہونے والی پیش گوئیوں میں اگلے72گھنٹوں میں سر جیکل اسٹرائیک کی پیش گوئی کی گئی تھی جو درست ثابت ہوئی ہے .
منگل 26فروری کی شام میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اب صوفی عبدالمجید سلیمی نے مزید پیش گوئی کی ہے کہ 4مارچ تک ممکنہ جنگ میں بری فوج کے حملے سے خطرات کم اور فضا اور سمندر سے تباہ کن حملوں کے خطرات بہت زیادہ ہیں،اس لئے فضائی و سمندری دفاع پر زیادہ توجہ دی جائے،
صوفی عبدالمجید سلیمی کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کا ستارہ مریخ ہے اور بھارتی وزیر اعظم مودی کا ستارہ شمس ہے،
مریخ جنگ کا ستارہ ہے اور جنگی حالات میں شمس پر غالب رہتا ہے،اس لئے وزیر اعظم عمران خان حالیہ تنازع میں ایسے فیصلے کرینگے جو بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے فیصلوں پر غالب رہینگے،
انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان ملک و قوم کی سلامتی کیلئے سرخ رنگ کے صدقات دیں،خاص طور پر سرخ رنگ کے بچھڑوں،گائیوں اور بکرے بکریوں کی قربانی دیکر انکا گوشت غریب عوام میں تقسیم کیا جائے،
صوفی عبدالمجید سلیمی نے پورے جنوبی ایشیا کے عوام کو کالے اور سرخ رنگ کے صدقات دینے کا مشورہ دیا ہے تاکہ یہ مشکل وقت ٹل جائے،صوفی عبدالمجید سلیمی نے بحیرہ عرب،راجستھان سیکٹر اور کنٹرول لائن پر زیادہ بڑے خطرات کا خدشہ ظاہر کیا ہے اور کہا ہے کہ لاہور،سیالکوٹ جنگ ستمبر65ءکی طرح ایک بار پھر دشمن کی نظر میں ہیں ۔

Predictions pak india war

Show More

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »
Close
Close