الیکشن ڈسٹرکٹ پریس کلب 2020ء، الیکشن کمیٹی کا اعلان

رحیم یارخان الیکشن ڈسٹرکٹ پریس کلب 2020ء، الیکشن کمیٹی کا اعلان کردیاگیا۔

ڈسٹرکٹ پریس کلب کی ایگزیکٹو باڈی کا اجلاس زیرصدارت صدر میاں احسان الحق منعقد ہوا۔ اجلاس میں جنرل سیکرٹری پریس کلب راؤ نعمان اسلم نے کارروائی کا آغاز کرتے ہوئے تمام کابینہ کا سال 2019ء میں پریس کلب کی تعمیر وترقی اور ممبران کی فلاح وبہبود کے لئے مثبت اقدامات اٹھانے پر شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر صدر پریس کلب میاں احسان الحق نے کہا کہ ان کے دور میں پریس کلب میں ترقیاتی کام ہوئے اور ممبران کی فلاح وبہبود کے حوالے سے عملی اقدامات اٹھائے گئے انہوں نے کہا کہ کابینہ پریس کلب اور ممبران نے جس انداز میں پریس کلب کے امور سرانجام دینے میں ان کا ساتھ دیا وہ سب کے مشکور ہیں، اجلاس میں الیکشن 2020ء کے سلسلہ میں الیکشن کمیٹی کا اعلان کیاگیا جس میں چیئرمین میاں احسان الحق جبکہ ذوالقرنین قمر اور صدام ملک ممبران ہوں گے۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »
Close
Close