پریس کلب کی ایگزیکٹوباڈی کاماہانہ اجلاس (اپریل)

press club executive body ijlas rahim yar khan news

رحیم یارخان :ڈسٹرکٹ پریس کلب (رجسٹرڈ) کی ایگزیکٹوباڈی کاماہانہ اجلاس صدرمیاں احسان الحق کی صدارت میں منعقدہواجس میں سینئرنائب صدرفاروق ریاض گجر‘ نائب صدوراشفاق علی احسن‘ طارق محمودچوہدری‘ جنرل سیکرٹری رائونعمان اسلم‘ جوائنٹ سیکرٹری خالدجمیل‘ ممبران مجلس عاملہ جاویداقبال چوہدری‘ فاروق احمدسندھو‘ راجہ شاہد‘ فیاض محمود‘ جاویداقبال‘ نذرمحمدچاچڑ‘ عمران مدنی ودیگرشریک ہوئے‘ اجلاس کی کارروائی کاآغاز کرتے ہوئے جنرل سیکرٹری رائونعمان اسلم نے سابقہ اجلاس کی کارروائی کی توثیق کروائی ‘ اجلاس میں کابینہ کی تقریب حلف برداری کے موقع پرتجاویزلی گئیں اوردیگراموربھی زیربحث آئے‘ اجلاس میں فیصلہ کیاگیاکہ پریس کلب کاآفیشل فیس بک پیج اورممبران کے کارڈزکاجلداجراء کیاجائے گا‘ اس موقع پرصدرمیاں احسان الحق ‘ جنرل سیکرٹری رائونعمان اسلم ودیگرنے کہاکہ پریس کلب کی تعمیروترقی اورفلاح وبہبودکے لیے عملی اقدامات اٹھارہے ہیں ‘ صحافیوں کے حقوق کی خاطرجدوجہدجاری رکھیں گے ‘ اجلاس کے اختتام پرممبرپریس کلب رانامحمدعثمان کی والدہ مرحومہ کی وفات پرتعزیت کااظہار کیاگیااوردعائے مغفرت کی گئی۔

press club executive body ijlas rahim yar khan news

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »