fbpx

پریس کلب کی ایگزیکٹوباڈی کا(مارچ)ماہانہ اجلاس

Press club Rahim yar khan

رحیم یارخان(خبرنگار)ڈسٹرکٹ پریس کلب کی ایگزیکٹوباڈی کاماہانہ اجلاس قائم مقام صدراشفاق علی احسن کی صدارت میں منعقدہواجس میں جنرل سیکرٹری رائونعمان اسلم‘ نائب صدرطارق محمودچوہدری‘ فنانس سیکرٹری میاں انوارالحق رامے‘ انفارمیشن سیکرٹری حافظ فلک شیرسندھو‘ ایڈیشنل جوائنٹ سیکرٹری خالدجمیل‘ ممبران مجلس عاملہ حفیظ چوہدری‘ راجہ شاہد‘ جاویداقبال چوہدری‘ عمران مدنی‘ راناشہزاداحمد‘ جاویداقبال‘ محمدسہیل پاشا ‘ نذرمحمدچاچڑ‘ فیاض محمودودیگرنے شرکت کی‘ اجلاس میں جنرل سیکرٹری رائونعما ن اسلم نے سابقہ اجلاس کی کارروائی کی توثیق اورپریس کلب کے تعمیراتی منصوبوں کی منظوری کرائی جسے ہائوس نے متفقہ طور پرمنظورکیا‘ کابینہ نے صدرمیاں احسان الحق اورجنرل سیکرٹری رائونعمان کی قیادت میں پریس کلب میں مثبت سرگرمیوں اوراعلی شخصیات کی آمدکوتاریخی دورقراردیتے ہوئے کارکردگی کی تعریف کی اورتمام اقدامات کوسراہا‘ قائم مقام صدراشفاق علی احسن اورجنرل سیکرٹری رائونعمان اسلم نے کہاکہ پریس کلب کی تعمیروترقی اورصحافیوں کی فلاح وبہبودکے لیے کوئی کسراٹھانہ چھوڑیں گے ‘ مثبت صحافت کے فروغ کے لیے عملی اقدامات اٹھائے جائیں گے اس سلسلہ میں کلب کی بہتری اوردیگرامور زیربحث لاکرتمام ممبران کابینہ سے تجاویزبھی لی گئیں ‘ اختتام پرسابق جوائنٹ سیکرٹری پریس کلب فیضان نذیرگھلوکے ماموں اے ڈی گھلومرحوم اورپریس کلب کی تعمیروترقی میں ساتھ دینے والے وائس چیئرمین ضلع کونسل مخدوم علمبردارحسین مرحوم کی وفات پراظہار تعزیت اوردعائے مغفرت کی گئی ۔

Press club Rahim yar khan

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »
Close
Close