fbpx

سیکنڈفیزمیں رحیم یارخان کے عوام کے لیے صحت کارڈکااجراء کیاجائے گا,ڈاکٹر یاسمین راشد

DR. YASMIN RASHID Press Club Rahim Yar Khan #

صوبائی وزیرصحت یاسمین راشدنے ڈسٹرکٹ پریس کلب کے پروگرام ”میٹ دی پریس“ سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہاہے کہ سیکنڈفیزمیں رحیم یارخان کے عوام کے لیے صحت کارڈکااجراء کیاجائے گا‘

صحافی برادری کے لے بھی صحت کے حوالے سے سہولیات دی جائیں گی‘

پاکستان تحریک انصاف کی حکومت میڈیاکی آزادی پریقین رکھتی ہے اورمیڈیاکی نشاندہی پرفوری عوامی مسائل حل کیے جارہے ہیں‘ انہوں نے کہاکہ ماضی میں حکمرانوں نے اپنے مفادات کی خاطرعوام کے حقوق پرتوجہ نہ دی یہی وجہ ہے کہ عوام کے مسائل میں بے پناہ اضافہ ہورہاہے‘

انہوں نے کہاکہ شعبہ صحت میں عوام کودرپیش مسائل ومشکلات کے حل کے لیے شکایت سیل فعال کردیاگیاہے جبکہ ٹال فری نمبر0800-99000بھی دیاگیاہے جس میں عوام اپنی شکایات اندراج کروائیں جس کی وہ خودمانیٹرنگ کرکے کارروائیاں عمل میں لاتی ہیں‘

انہوں نے کہاکہ سالہاسالوں سے صحت کے شعبے کابیڑہ غرق ہواپڑاتھاجسے اب پی ٹی آئی بہتری کی جانب لارہی ہے‘انہوں نے کہاکہ وہ پنجاب بھرکے اضلاع کے دورے کرتی رہیں گی تاکہ عوامی مسائل سے آگاہ رہ سکوں‘

قبل ازیں انہوں نے صدرپریس کلب میاں احسان الحق‘ جنرل سیکرٹری راؤنعمان اسلم ودیگرکابینہ کوکامیابی پرمبارکباددی‘ اس موقع پراقبال حسن چوہدری‘ صائمہ طارق‘ شمیل مرزا‘ سلمان چوہدری‘ راناراحیل احمدخان‘ راناقمرالزماں قمر‘ چوہدری منیرسلیم‘ چوہدری شاہدطالب‘ میاں خرم منیرسمیت دیگرپارٹی کارکنان بھی موجودتھے۔

DR. YASMIN RASHID Press Club Rahim Yar Khan #

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »