ڈسٹرکٹ پریس کلب کی نومنتخب کابینہ کے اعزازمیں مقامی ہوٹل میں عشائیہ

پرل سٹی ہائوسنگ سکیم کے مالکان کی جانب سے ڈسٹرکٹ پریس کلب کی نومنتخب کابینہ کے اعزازمیں مقامی ہوٹل میں عشائیہ کااہتمام کیاگیاجس سے اظہار خیال کرتے ہوئے منیجنگ ڈائریکٹرزپرل سٹی ہائوسنگ سکیم چوہدری گلزاراحمدڈھلوں ‘ میاں واصف ذیشان نے کہاکہ پرل سٹی ہائوسنگ سکیم میں عوام کوقوانین کے مطابق سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جارہی ہے اوردورحاضر کے مطابق جدیدطرزپرہائوسنگ سکیم کومتعارف کروایاہے‘ انہوں نے کہاکہ شہرکے وسط میں پرل سٹی ہائوسنگ سکیم عوامی امیدوں کی ترجمانی کررہی ہے جہاں عوام کوبہترین سہولیات سے مزین پراپرٹی خریدنے کومل رہی ہے‘ انہوں نے نومنتخب کابینہ ڈسٹرکٹ پریس کلب کوانتخابات میں بلامقابلہ کامیابی پرمبارکباددی اورکہاکہ پریس کلب نے ہمیشہ مثبت صحافت کے فروغ میں اپنابھرپورکرداراداکیاہے ‘ اس موقع پرنومنتخب صدرمیاں احسان الحق‘ جنرل سیکرٹری رائونعمان اسلم ودیگرنے کہاکہ پریس کلب کے پلیٹ فارم سے ہرمکتبہ فکرسے تعلق رکھنے والی شخصیات کے مثبت اقدامات کوسراہاگیاہے انشاء اللہ مثبت صحافت کے زریعے عوامی مسائل کواجاگراورضلع کی بہتری کے لیے اقدامات اٹھاتے رہیں گے‘ اس موقع پرچوہدری یاسروڑائچ‘ چوہدری طارق وڑائچ بھی موجودتھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »