fbpx

پریس کلب رحیم یارخان کی نومنتخب کابینہ کومبارکباددینے والوں کاتانتابندھ گیا

ڈسٹرکٹ پریس کلب رحیم یارخان کی نومنتخب کابینہ کومبارکباددینے والوں کاتانتابندھ گیا‘ کابینہ کوعوامی پذیرائی انتہاکوپہنچ گئی۔ضلعی صدرتحریک انصاف راجہ محمدسلیم‘ صدرچیمبرآف کامرس خالدسلیم چوہدری‘ سینئرنائب صدرحاجی جاویدارشاد‘ ضلعی صدرمسلم لیگ(ن) میاں خالدشاہین‘ جماعتہ الدعواہ کے چوہدری شاہد‘ کاشف اسرار‘ اسٹام فروش یونین کے امداددلشاد‘ کلاس فورایسوسی ایشن کے ارشدبٹ‘ عرفان عباسی‘ وسیب اتحاد کے شاہدکانجو‘ وڈیراعاشق سانگی‘ شفیق علیم‘اقبال اخترخان‘ راناشیرافگن‘ عمر منیر‘ اقبال حسن چوہدری‘ شمیل مرزاودیگرنے نومنتخب صدرمیاں احسان الحق‘ جنرل سیکرٹری رائونعمان اسلم ودیگرکابینہ کوبلامقابلہ کامیابی پرمبارکباددی اورکہاکہ مثبت صحافت کے فروغ کے لیے ڈسٹرکٹ پریس کلب کاکردارکلیدی حیثیت کاحامل ہے جن کی صحافتی خدمات کے بدولت عوامی مسائل اجاگرہورہے ہیں ‘ انہوں نے کہاکہ امیدکرتے ہیں کہ پریس کلب اسے طرح غیرجانبدارانہ اندازسے تمام مکاتب کوساتھ لے کرچلے گا‘ نومنتخب صدرمیاں احسان الحق‘ جنرل سیکرٹری رائونعمان اسلم ودیگرنے کہاکہ پریس کلب کاپلیٹ فارم سب کے لیے ہروقت کھلاہے ضلع کی بہتری اورعوامی مسائل کوحل کرنے کے لیے مثبت اندازمیں اقدامات اٹھاتے رہیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »
Close
Close