پریس کلب اور بارکی کابینہ کے اعزاز میں ظہرانے کااہتمام کیاگیا

پاکستان تحریک انصاف جنوبی پنجاب کے سابق نائب صدرراناراحیل احمدخان کی جانب سے ڈسٹرکٹ پریس کلب اورڈسٹرکٹ بارکی کابینہ کے اعزازمیں مقامی ہوٹل میں ظہرانے کااہتمام کیاگیاجس میں نومنتخب صدرپریس کلب میاں احسان الحق‘ جنرل سیکرٹری رائونعمان اسلم‘ صدرڈسٹرکٹ بارحسان مصطفے ایڈووکیٹ‘ جنرل سیکرٹری عمران اشرف ایڈووکیٹ سمیت صحافیوں اوروکلاء سمیت ڈاکٹرکامران خان‘ چوہدری منیرسلیم‘ راناقمرالزماں قمر‘راناطاہرنصیر‘ سوشل نیوزنیٹ ورک(ایس این این) ٹیم کے ارکان محمدواصف‘ بلال خان اورروحیل شاہ نے بھی شرکت کی‘ اس موقع پرراناراحیل احمدخان ودیگرمقررین نے پریس کلب اورڈسٹرکٹ بارکی نومنتخب کابینہ کوکامیابی پرمبارکباددی اورکہاکہ ضلع کے عوام کے مسائل کے حل اورانصاف کے تقاضوں کوپوراکرنے میں پریس اوربارکاکردارانتہائی اہمیت کاحامل ہے‘ انہوں نے کہاکہ انشاء اللہ عوام کے حقوق کی ترجمانی کے لیے میدان میں نکل آئے ہیں اورظلم کے خلاف آوازبنیں گے جس کے لیے پریس اورباربھی اپنامثبت کرداراداکرے‘ اس موقع پرمیاں احسان الحق‘ رائونعمان اسلم‘ حسان مصطفے اورعمران اشرف ودیگرنے کہاکہ ضلع کی بہتری اورعوام کودرپیش مسائل سے نجات دلانے کے لیے مل جل کراقدامات اٹھائیں گے۔

Exit mobile version