رحیم یارخانضلعی انتظامیہ

رحیم یارخان میں ناجائز منافع خوروں کی شامت آگئی

رحیم یار خان:ڈپٹی کمشنر علی شہزاد نے کہا ہے کہ مشکل کی اس گھڑی میں ناجائز منافع خوری کرکے عوام کو معاشی نقصان پہنچانے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں،حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلع بھر میں اسسٹنٹ کمشنرز کی زیر نگرانی پرائس کنٹرول مجسٹریٹس متحرک انداز میں ناجائز منافع خوروں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھیں۔
ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے 945کاروباری مراکز کا دورہ کرتے ہوئے ناجائز منافع خوری پر 51دکانداران کو77ہزار جرمانہ عائد کیا جبکہ ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر ز نے لاک ڈاﺅن کے باعث متاثر ہونے والے مستحق گھرانوں میں چیمبر آف کامرس اور دیگر تاجر تنظیموں و مخیر حضرات کے تعاون سے ضلع بھر میں 12ہزار500 سے زائد راشن بیگ بھی تقسیم کئے ہیں۔
 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button