سیڈکارپوریشن زرعی فارمرز گندم کا سیڈ خرید کرسکتے ہیں,جمیل ناصر چوہدری

رحیم یارخان:سیڈکارپوریشن زرعی فارمرز گندم کا سیڈ خرید کرسکتے ہیں ,چیئرمین پروگریسوگرووز ایسوسی ایشن پاکستان جمیل ناصر چوہدری کی ڈسٹرکٹ فوڈ ڈیپارٹمنٹ پنجاب اڈا گلمرگ آمد،ڈی ایف سی راؤ عبدالماجد خان سے ملاقات کی اورصورت حال کاجائزہ لیا،

راؤعبدالماجدنے گفتگوکرتے ہوئے بتایاکہ ڈسٹرکٹ میں تمام پنجاب فوڈ گودام پر گندم 1800روپے فی 40کلوگرام  خریداری شروع ہے،

15764 میٹرک ٹن تقریبا 3لاکھ 94 ہزار من کا ٹارگٹ ملاہے،باردانہ 289912 بوری 100 کلو والی اور 8لاکھ 20بزار 50 پلاسٹک تھیلہ تقسیم کرچکے ہیں مزید جاری ہے،

کیش بنک اکاؤنٹ کے ذریعے دیاجاتا ہے،پہلے پنجاب فوڈ اپنی خریداری مکمل کریگا پھر فلور ملز گندم خریداری شروع کرینگی،

گندم پر صوبائی و ضلعی پابندی عائد ہے،مگر سیڈکارپوریشن اپنے نامزد زرعی فارمرز گندم کا سیڈ خرید کرسکتے ہیں کیونکہ یہ عدالتی حکم ہے،

جمیل ناصر چوہدری نے کہا کہ یہ حکومتی ناقص پالیسی و کارکردگی بلکہ نااہلی ہے کہ گندم کسان اپنی مرضی سے جہاں چاہے سیل نقد یا ادھار  فروخت کرے،

اپنی گندم اپنی مرضی ہونی چاہیے یہ کسان سالہاسال سے آڑھتی غلہ منڈی وسیڈ کمپنیز سے سال بھرآدھا پیسہ کھاد و بیج و ڈیزل بلکہ مرنے جینے کے ادھار پیسہ لیتاہے پھر کپاس گندم یا گنا فصل کی صورت میں یہ ادھار پیسہ واپس کرتا ہے،

کسان کو کیوں حکومتی ناقص پالیسی و کارکردگی سڑکوں پر آنے پر پھر مجبور کرتی ہے،کسان اپنی مرضی سے جہاں چاہے گندم فروخت کرئے چاہے وہ  فلور ملز یا غلہ منڈی،سیڈ کمپنیز یادوسرے اضلاع میں یا صوبہ سندھ،سرحد یابلوچستان یا پاکستان کے کسی کونے میں لے جاکر نقدیا ادھارسیل و پرچیز کرے یہ مکمل آزادی معیشت کا پاکستان ہے،آئین و قانون بھی آزادی معیشت کا درس دیتا ہے۔

اک نظر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button