پروٹین سے بھرپور غذا موٹاپے سے محفوظ رکھتی ہے

کوپن ہیگن :ڈنمارک کے محققین نے اپنی نوعیت کی ایک سب سے بڑی تحقیق میں یہ واضح کیا ہے کہ پروٹین سے بھرپور غذا جسم کو موٹاپے کا شکار ہونے سے محفوظ رکھتی ہے۔

ماہرین کے مطابق روزمرہ خوراک میں پروٹین کی زائد مقدار شامل کرنا جسمانی وزن کو معمول کی سطح پر رکھتے ہوئے بڑھنے سے روکتا ہے۔

محققین کا ماننا ہے کہ گوشت، مچھلی اور انڈوں پر مبنی غذا کے ساتھ ساتھ خوراک میں ثابت اناج، سیریلز اور تازہ سبزیاں اور پھل شامل کرنے سے انسانی جسم میں اضافی چربی کی پیداوار کم ہو جاتی ہے۔

اک نظر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button