fbpx
احتجاجرحیم یارخان

زمینداروں کامحکمہ انہاراوربااثرشخصیات کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

ٹیل تک نہری پانی نہ پہنچنے پرزمینداروں کامحکمہ انہاراوربااثرشخصیات کے خلاف ڈسٹرکٹ پریس کلب کے باہراحتجاجی مظاہرہ‘ ترنڈہ مائنرکاپانی 7موگوں کے زریعے چراکرزمینداروں کااستحصال کرنے لگی‘ فصلیں تباہی کے دہانے پرپہنچ گئیں‘ انہار حکام بھی بااثرشخصیات کے خلاف کارروائی سے گریزاں‘ زمینداروں کاوزیراعلی پنجاب‘ کمشنربہاولپورسے نوٹس لے کرٹیل تک پانی پہنچانے کامطالبہ۔

چک94پی کے رہائشی زمینداروں نمبردارمنورحسین‘ چوہدری احسان اللہ چیمہ‘ چوہدری خادم حسین ٹوانہ‘ چوہدری عبدالرحمن‘ محمدخالد‘ ناصرعلی ودیگرنے ڈسٹرکٹ پریس کلب کے باہراحتجاج کرتے ہوئے میڈیاکوبتایاکہ محکمہ انہار حکام کی غفلت اورمبینہ کرپشن کی وجہ سے نہری پانی ٹیل کے کاشتکاروں تک نہ پہنچ رہاہے جس سے ان کی فصلیں تباہ ہورہی ہیں‘ انہوں نے کہاکہ ترنڈہ مائنرکاپانی7موگے کھول کرانہار حکام کی ملی بھگت کے ساتھ پانی چوری کرناشروع کیاہواہے جس کی وجہ سے ملحقہ چکوک کونہری پانی میسرنہ آرہاہے بلکہ شکایات کے باوجودمتعلقہ انہارسب ڈویژن کے حکام‘ ایس ای اورایکسیئن بھی ٹیل تک پانی کی فراہمی یقینی بنانے سے انکاری ہیں‘ انہوں نے کہاکہ وزیراعلی پنجاب‘ کمشنربہاولپورسمیت دیگرحکام سے فوری نوٹس لے کرنہری پانی کی فراہمی یقینی بنانے کامطالبہ کیاہے۔,
 
 
 

Tags

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »
Close
Close