ڈی پی او آفس کے باہرپولیس کے خلاف شدید احتجاج

رحیم یارخان صدرسرکل کی حدودمیں واقع 4بستیوں کے مکینوں کاایس ایچ اوتھانہ صدررحیم یارخان اورسب انسپکٹرکوٹسمابہ کے خلاف ڈی پی اودفترکے باہراحتجاجی مظاہرہ‘ چادراورچاردیواری کاتقدس پامال کرتے ہوئے محنت کشوں کاناجائزگرفتارکرکے رشوت وصول کرنے کاالزام‘ متاثرین کاایس ایچ اوصدررحیم یارخان‘ سب انسپکٹرکوٹسمابہ کے خلاف کارروائی کامطالبہ۔
بستی نظام نگر‘ چک71این پی‘ بستی مہرچاکراورموضع تھلواڑی کے رہائشی بشیراحمد‘ آصف مبین‘ محمدفیاض‘ محمدنویدودیگردرجنوں افرادنے ڈی پی اودفترکے باہراحتجاج کرتے ہوئے میڈیاکوبتایاکہ ایس ایچ اوصدررحیم یارخان محمدرمضان عرف جانی اورسب انسپکٹرجبران جراڈنے ان کاجینامحال کردیاہے‘ آئے روزچادراورچاردیواری کاتقدس پامال کرتے ہوئے گھروں میں گھس کرایس ایچ اوصدررحیم یارخان نفری کے ہمراہ چھاپے مار کرمکینوں کوناجائزحراساں کرکے گرفتارکرنے کے بعد تھانہ صدراورپھرکوٹسمابہ لے جاکربھاری رشوت لے کرچھوڑدیاجاتاہے‘انہوں نے بتایاکہ مذکورہ دونوں افسران شریف شہریوں پرجھوٹے مقدمات اوررضاکاران کے زریعے منتھلیاں لینے کے ساتھ ساتھ بڑھتی ہوئی وارداتوں میں مبینہ طور پرملوث ہیں‘
انہوں نے بتایاکہ متعددباراعلی حکام کوشکایات کرنے کے باوجودایس ایچ اوصدررحیم یارخان اورسب انسپکٹرکوٹسمابہ کے خلاف کارروائی سے گریزاں ہیں‘ انہوں نے کہاکہ 24گھنٹے میں ایس ایچ اوصدررحیم یارخان رمضان عرف جانی اورسب انسپکٹرکوٹسمابہ جبران جراڈکے خلاف کارروائی نہ کی گئی توقومی شاہراہ بندکرکے بھرپوراحتجاج کیاجائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »