fbpx

چک45کے علاقہ مکینوں نے پولیس کے خلاف احتجاج کیا.

Protest against Police

رحیم یار خان کے نواحی علاقہ چک 45 پی سرکاری جناح کالونی کے رہائشیوں نے احتجاج کرتے ہوئے بتایا کہ سرکاری شاملاٹ پر عرصہ کئی سالوں سے لوگوں نے رہائش کی ہوئی جس پر امان اللہ نامی شخص نے اپنے سگے بھانجے محمد آصف کی ایماء پر سرکاری جگہ پر قبضہ جمارکھا ہے جب کہ آباد کاروں کو ملنے والے حصہ بھی قبضہ کرنا چاہتا ہے آباد کار جب بھی اپنے اپنے حصہ پر چار دیواری کرنے کی کوشش کرتے ہیں توپولیس ایس پی کے گن مین محمد آصف کے ذریعے لوگوں پر ایف آئی آردلانے کا سلسلہ شروع کررکھا ہے‘بعدازاں لوگوں سے پیسے لے کر چھوڑ دیا جاتا ہے اور اپنے حصہ پر دیوار نہ کرنے کا وعدہ لیا جاتا ہے‘تھانہ صدر خانپور انکے ساتھ پورا پورا تعاون کرنے میں مصروف ہے بستی کے آباد کاروں نے احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ محمد آصف اور امان اللہ نے زمین پر قبضہ کے چکر میں پانچ افراد پر جھوٹی ایف آئی آرز کروا چکے ہیں،اہل علاقہ فاروق احمد‘وارث علی‘راشد علی‘طاہر سعید پر ریٹ اور ایف آئی آر کے ذریعے رقم وصول کی گئی ہے جبکہ محمد عمران جوئیہ سے کسی دوسرے پرچے کے ذریعے ایک لاکھ پچاس ہزار روپے وصول کرلئے گئے احتجاج میں شریک شرکاء کا کہنا تھا کہ ماما اور بھانجے نے اندھیر نگری مچا رکھی ہے انہوں نے ڈی پی او رحیم یار خان آر پی او بہاولپور اور وزیراعلی پنجاب سے مطالبہ کرتے ہیں کہ غریب عوام سے لوٹی ہوئی رقم واپس دلائی جائے اور ان دونوں کے خلاف سخت سے سخت کاروائی کی جائے۔

Protest against Police

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »
Close
Close