fbpx

پولیس گردی کے خلاف درجنوں افرادکاپریس کلب کے باہراحتجاجی مظاہرہ

protest against rukan police sho rahim yar khan news
رحیم یارخان:ایس ایچ اوتھانہ رکنپور کی پولیس گردی کے خلاف درجنوں افرادکاپریس کلب کے باہراحتجاجیمظاہرہ‘ آرپی اوبہاولپوراورڈی پی اورحیم یارخان سے نوٹس لے کرانصاف فراہم کرنے کامطالبہ۔تفصیل کے مطابق غوث پور ماچھیاں کے رہائشی لعل بخش‘ حاجی احمد‘ حافظ حبیب اللہ‘ غازی خان‘ مختیاراحمد‘ رحمت اللہ‘ اقبال احمدودیگردرجنوں افرادنے ڈسٹرکٹ پریس کلب کے باہراحتجاج کرتے ہوئے میڈیاکوبتایاکہ ایس ایچ اوتھانہ رکنپوررمضان جانی نے پرائیویٹ افرادملک اطہرآہیر‘ طاہر‘ اجمل‘ اسماعیل‘ طارق‘ زبیرودیگرکی مبینہ آشیربادسے آئے روزان کے گھروں میں چادراورچاردیواری کاتقدس پامال کرتے ہوئے گھس کراہلخانہ پرتشدداورجھوٹے مقدمات میں پھنسانے کی دھمکیاں دینامعمول بنالیاہے جس کی وجہ سے ان کے 25سے زائدگھرعلاقہ میں عدم تحفظ کاشکار ہیں جبکہ ایس ایچ اورکنپوربااثرافرادسے مبینہ رشوت لے کران کاجینامحال کیے ہوئے ہیں‘ انہوں نے بتایاکہ وہ انصاف کے حصول کے لیے دربدرکی ٹھوکریں کھانے پرمجبور ہیں لیکن کوئی پرسان حال نہیں‘ انہوں نے آرپی اوبہاولپوراورڈی پی اورحیم یارخان سے فوری نوٹس لے کرایس ایچ اواوربااثرافرادکے خلاف کارروائی کرکے انصاف اورتحفظ فراہم کرنے کامطالبہ کیاہے۔
protest against rukan police sho rahim yar khan news

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »
Close
Close