احتجاجبریکنگ نیوزرحیم یارخان

شی میل ایسوسی ایشن کاخواجہ سراء کے علاج معالجہ کی امدادکے لیے احتجاجی ریلی

خواجہ سراء تیزاب گردی کیس‘ شی میل ایسوسی ایشن کاخواجہ سراء کے علاج معالجہ کی امدادکے لیے احتجاجی ریلی‘ ضلعی انتظامیہ اورحکومت سے خواجہ سراء چاہت کاسرکاری خرچے پرعلاج کرانے کامطالبہ۔
روزشی میل ایسوسی ایشن کی ضلعی فوکل پرسن قنبرکشش کی قیادت میں حناشریفاں‘ سوہانہ لعل‘ سونم‘ کنگنا‘ لالی‘ حاجی‘ کبوتری‘ لیلا‘ نوٹی‘ بے بی‘ بندیا‘ گوشی‘ علشبہ‘ مدھوودیگرخواجہ سراؤں نے سٹی پل سے پریس کلب تک احتجاجی ریلی نکالتے ہوئے میڈیاکوبتایاکہ تیزاب گردی کیس میں خواجہ سراء چاہت شدیدزخمی ہواتھاجس کے مقدمہ کاملزم عبدالرحمن گرفتاراورجرم کااقرارکرچکاہے‘ انہوں نے بتایاکہ خواجہ سراء چاہت تیزاب گردی کے باعث زخمی ہے اورآنکھوں کی بینائی تک کھوبیٹھاہے جبکہ اس کے علاج معالجہ میں شدیدمالی مسائل کاسامناہے انہوں نے کہاکہ ضلعی انتظامیہ اورحکومت وقت خواجہ سراء چاہت کاسرکاری سطح پرمفت علاج معالجہ کرانے کااعلان کرے تاکہ وہ بہترعلاج معالجہ سے صحت یاب ہوکراپنی زندگی گزارے انہوں نے کہاکہ خواج سراء معاشرے کاحصہ ہیں ان کوحقوق کی فراہمی کے لیے حکومت عملی اقدامات اٹھائے‘ احتجاجی ریلی کے بعد خواجہ سراء پرامن طور پرمنتشرہوگئے۔
 
 
 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button