مہنگائی کے خلاف صدرڈسٹرکٹ بارکی قیادت میں پرامن احتجاجی ریلی

رحیم یارخان :ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کی جانب سے مہنگائی کے خلاف صدرڈسٹرکٹ بار سردار فلک شیر خان گوپانگ،

ضلعی صدر پیپلز لائیرز فور م وجنرل سیکرٹری ڈسٹرکٹ بار مرزاامین خان کی قیادت میں پرامن احتجاجی ریلی کا انعقاد کیا گیا

جس میں سیاسی جماعتوں،سول سوسائٹی،کاروباری،مذہبی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی،ریلی کے شرکاء نے سیاہ جھنڈے اٹھا کر مہنگائی اورحکومت کے خلاف شدید نعرہ بازی کی گئی،

ریلی سے صدرڈسٹرکٹ بار سردار فلک شیر خان گوپانگ،جنرل سیکرٹری مرزاامین خان نے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سلیکٹڈ وزیر اعظم نے اپنی تقریرمیں کہا تھا کہ جب پیٹرول،ڈالرمہنگاہو تو سمجھو وزیر اعظم چورہے۔

عمرانی حکومت ملک اور قوم کیلئے عذاب بن چکی ہے۔ مہنگائی، بیروزگاری، پیٹرولیم کی مصنوعات گیس اور بجلی کے نرخوں میں بے تحاشہ اضافے نے عوام کی زندگی اجیرن کردی ہے۔

ادویات اور اشیائے خوردو نوش کی قیمتیں آسمان سے باتیں کررہی ہیں، عام آدمی سے جینے کا حق چھین لیا گیا ہے ان حالات میں عمرانی حکومت کا خاتمہ وقت کی اہم ضرورت ہے،

ملکی معیشت کا بھٹہ بٹھاکرپوری دنیا میں پاکستان کی جگ ہنسائی کی جارہی ہے،ضلعی صدر مسلم لیگ (ن) لائیرز فورم رانا شیر افگن نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بدترین مہنگائی کی وجہ سے لوگ خود کشیاں کرنے پر مجبور ہو رہے ہیں ہر روز بڑھتی ہوئی مہنگائی نے غریبوں کا جینا اورمرنا بھی مشکل کر دیا ہے اگر بڑھتی ہوئی مہنگائی پر کنٹرول نہ کیا گیا تو ملک میں خدا نخواستہ خانہ جنگی کا خطرہ پیدا ہوجائے گا،

چوہدری محمد اشفاق،فرحان عامر،طارق محمود شاد،دلاورخان،را نا عبدالشکور نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بے روزگاری کی وجہ سے سٹریٹ کرائم میں اضافہ ہو رہا ہے چوری اورڈکیتیوں کی وارداتوں میں بھی اضافہ ہر رہا ہے آئے

روز آٹا،چینی،پیٹرول،بجلی،گیس،ادویات اوراشیاء خوردونوش کی قیمتو ں میں اضافہ ہورہا ہے جس کی وجہ سے عام آدمی کی زندگی اجیرن ہوچکی ہے لوگ خود کشیاں کرنے پر مجبور ہورہے ہیں اب وقت آگیا ہے کہ یہ چور کرپٹ عمران خان کی حکومت کا خاتمہ ہو چاہئے اوراس کرپٹ وزیر اعظم اوراس کی کابینہ کو جیلوں میں ڈال کر احتساب ہونا چاہئے۔

اک نظر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button