تحریک انصاف سینٹرل پنجاب اختلافات کا شکار، شعیب صدیقی مستعفی

رحیم یارخان (ویب ڈیسک ) تحریک انصاف سینٹرل پنجاب کے جنرل سیکریٹری شعیب صدیقی نے اختلافات کے بعد اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

تحریک انصاف کی تنظیم سازی میں اختلافات سنگین نوعیت کی شدت اختیار کر گئے ہیں اور سینٹرل پنجاب کے جنرل سیکریٹری شعیب صدیقی نے ریجنل صدر اعجاز چوہدری کے ساتھ اختلافات کے بعد اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ اعجاز چوہدری کی سفارش پر علی امتیاز وڑائچ کو نیا جنرل سیکریٹری تحریک انصاف سینٹرل پنجاب مقررکردیا گیا ہے۔

علاوہ ازیں لاہور میں پی ٹی آئی کے کارکنوں و رہنماؤ ں کی مخالفت کے باوجود آزادکشمیر اسمبلی کے رکن دیوان غلام محی الدین کو تحریک انصاف لاہور(ون)کا صدر بنانے کیلیے تنظیمی مفاد اور یکجہتی کو پس پشت ڈال دیاگیا ہے جس کی وجہ سے لاہور میں پی ٹی آئی بدترین تنظیمی افراتفری اورگروپنگ کا شکار ہو سکتی ہے۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »