fbpx
تحریک انصافرحیم یارخان

ملک ترقی یافتہ ممالک کی صفوں میں شامل ہوگا,جاوید اقبال

رحیم یارخان:پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی چوہدری جاویداقبال وڑائچ نے کہاہے کہ ملک کی تعمیروترقی کے لیے حکومت شب وروزاقدامات اٹھارہی ہے‘ عوام کے حقوق کی فراہمی ہرصورت یقینی بنائیں گے‘ حلقہ میں ترقیاتی کام میرٹ پرکروائے جائیں گے اورعوام کوبنیادی سہولیات بہم پہنچائیں گے۔بستی کوکاری میں ممبران صوبائی اسمبلی چوہدری آصف مجیداورچوہدری محمدشفیق کے ہمراہ جام عبدالمجیدلاڑ کی جانب سے دئیے گئے عشائیے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ماضی کے حکمرانوں نے ملکی خزانے کوبے دردی سے لوٹااورعوام کے حقوق غصب کیے‘ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے اقتدارمیں آتے ہی تمام چیلنجزقبول کرتے ہوئے ملکی معیشت مضبوط کرنے کے ساتھ ساتھ بحرانوں کے خاتمے کے لیے اقدامات اٹھائے جومرحلہ وارحل ہورہے ہیں‘ انہوں نے کہاکہ آنے والے دنوں میں ملک کے حالات بہتری کی جانب گامزن ہوں گے اورحقیقی معنوں میں ملک ترقی یافتہ ممالک کی صفوں میں شامل ہوگا‘ اس موقع پرعمائدین علاقہ کی کثیرتعدادموجودتھی۔

Tags

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »
Close
Close