fbpx

ملک کے تمام پسماندہ علاقوں میں میرٹ پرترقیاتی کام شروع کیے جارہے ہیں،جاوید اقبال وڑائچ

رحیم یارخان:پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی چوہدری جاویداقبال وڑائچ نے کہاہے کہ وزیراعظم عمران خان عوام کے حقوق کی ترجمانی کررہے ہیں‘ موجودہ دورمیں ملکی معیشت مضبوط ہورہی ہے‘ تعلیم‘ صحت سمیت دیگربنیادی ضروریات کی فراہمی ہرصورت یقینی بنائیں گے‘ ملک کے تمام پسماندہ علاقوں میں میرٹ پرترقیاتی کام شروع کیے جارہے ہیں‘ پاکستان کی تاریخ میں پی ٹی آئی کی واحدحکومت ہے جس نے جنوبی پنجاب کی محرومیوں کے خاتمے کے لیے اقدامات اٹھارہی ہے۔صوبائی پارلیمانی سیکرٹری چوہدری محمدشفیق‘ ممبرصوبائی اسمبلی چوہدری آصف مجید‘ وائس چیئرمین ضلع کونسل چوہدری نعیم شفیق ودیگرکے ہمراہ ممبرمیونسپل کمیٹی سردارجام فیاض حسین لاڑاورسردارجام اخترحسین لاڑکی جانب سے دئیے گئے ظہرانے میں شرکاء سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ماضی کی حکومتوں نے اپنی لوٹ مارکی خاطرملک کے عوام کے حقوق پرڈاکہ مارااورکرپشن‘ اقرباء پروری‘ تھانہ کلچرولوٹ مارکی سیاست کوپروان چڑھایایہی وجہ ہے کہ ملک بحرانوں کی دلدل میں دھنس چکاتھالیکن پی ٹی آئی حکومت نے اپنی شب وروزکی کاوشوں سے دوبارہ پاکستان کی بہتری وترقی کے لیے کام کرکے دنیامیں اپنالوہامنواناشروع کردیاہے‘ عوام کے حقوق کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے جس پرعمل پیراہوکرکام کیاجارہاہے‘ حلقہ کے تمام علاقوں میں میرٹ کی بنیادپرترقیاتی کام کروائیں گے‘ عوام کودرپیش مشکلات کاازالہ ہرصورت کریں گے‘
انہوں نے سردارجام فیاض حسین لاڑاورسردارجام اخترحسین لاڑکاپرتکلف ظہرانے کے اہتمام پرشکریہ اداکیا۔
اس موقع پراپوزیشن لیڈرمیونسپل کمیٹی چوہدری محمداشرف‘ اشتیاق خان نیازی‘ شوکت حیات‘ جام منظور‘ زاہدسولنگی‘ طاہرخان‘ چوہدری محمدعلی‘ چوہدری خضرحیات‘ میاں صہیب بخش‘ اکبرفخرکانجو‘ شاہدکانجو‘ جام راشدلاڑ‘ وڈیراعاشق سانگی‘ رانامنظور‘ حسان علی‘ چوہدری عثمان رشیدوڑائچ‘ ناظم چیمہ‘ ڈاکٹراعجازتنویر‘ شمیل مرزا‘ عاصم غنی‘ چوہدری غلام غوث‘ جام ارشادانجم لاڑ‘ فتح خان پٹھان‘ علی شاہ‘ جام کلیم اللہ ودیگربھی موجودتھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »
Close
Close