ملک کی ترقی کے لیے حکومت شب وروزکام کررہی ہے‘ نعیم الحق

وزیراعظم پاکستان کے معاون خصوصی نعیم الحق نے کہاہے کہ ملک کی ترقی کے لیے حکومت شب وروزکام کررہی ہے‘ وہ دن دورنہیں جب عوام کوحقوق دہلیزپرمیسرآئیں گے۔
ان خیالات کااظہار انہوں نے اسلام آباد میں انصاف لائرزفورم کے سابق عہدیدارعظیم اشرف چیمہ ایڈووکیٹ سے ملاقات کے دوران گفتگوکرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ انصاف لائرزفورم کونمائندگی دینے کے لیے بھی اقدامات اٹھائے جارہے ہیں اورانشاء اللہ پی ٹی آئی اپنے دوراقتدارمیں عوام سے کیے سب وعدے پورے کرے گی‘

ملاقات میں بجٹ پر تفصیلی گفتگو کی گئی اورعظیم اشرف چیمہ نے کہاکہ بجٹ 2019-20ء عوامی امنگوں کی ترجمانی کرتاہے۔اس موقع پر مرزا عدیل بیگ،سمیرا ملک ایڈووکیٹ اور ملک مقبول ایڈووکیٹ بھی موجودتھے۔

Tags
Show More

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »
Close
Close