تمام اضلاع کے قومی وصوبائی حلقوں میں بلاتفریق ترقیاتی کام ہوں گے,جاوید اقبال وڑائچ

PTI NEWS Rahim yar khan

رحیم یارخان:پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی چوہدری جاویداقبال وڑائچ نے کہاہے کہ حکومت ترقیاتی کام میرٹ پریقینی بنارہی ہے‘ تمام اضلاع کے قومی وصوبائی حلقوں میں بلاتفریق ترقیاتی کام ہوں گے تاکہ عوام کی محرومیوں کاازالہ ہوسکے‘ حلقہ کے عوام کی بہتری اورحقوق کی فراہمی کے لیے تمام تروسائل بروئے کارلائے جائیں گے۔ نیازی کالونی کی بستی جامن والی گلی میں بجلی کے منصوبے کی اپ گریڈیشن اورنئے ٹرانسفارمرزکی تنصیب کاافتتاح کرتے ہوئے ممبرصوبائی اسمبلی چوہدری آصف مجیدکے ہمراہ شرکاء سے گفتگومیں انہوں نے کہاکہ عوام سے جووعدے کیے تھے وہ مرحلہ وارپورے کررہے ہیں انشاء اللہ تمام بنیادی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائیں گے‘ حلقہ کومثالی بنانے کے لیے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں ‘ عوام کی خدمت کے مشن کوجاری رکھیں گے ‘ انہوں نے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف کادورحکومت عوام کے حقوق کی فراہمی کادورہے ‘ حلقہ کے ہرعلاقے گلی میں بجلی سوئی گیس سمیت تمام ضروریات ہرصورت فراہم کریں گے ‘ ادارے عوام کے مسائل حل کرنے کے لیے شب وروزفرائض سرانجام دے رہے ہیں جس کے مثبت نتائج برآمدہوں گے‘ اس موقع پرڈاکٹراعجازتنویر‘ رئیس عبدالمجیدکھوکھر‘ فاروق خاں عرف کالاحصاریہ سمیت علامہ مکینوں کی کثیرتعدادموجودتھی۔

PTI NEWS Rahim yar khan

Show More

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »
Close
Close