fbpx

خواتین کوحقوق کی فراہمی کے لیے حکومت عملی اقدامات اٹھارہی ہے

ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی قاسم سوری نے کہاہے کہ حکومت کی مثبت پالیسیوں کے ثمرات سے عوام جلدمستفیدہوں گے‘ بجٹ میں امیرغریب کی تفریق ختم کی گئی ہے‘ موجودہ بجٹ میں عام آدمی کوریلیف ملے گا‘ خواتین کوحقوق کی فراہمی کے لیے حکومت عملی اقدامات اٹھارہی ہے۔

ان خیالات کااظہار انہوں نے اسلام آباد میں صوبائی رہنماء پاکستان تحریک انصاف شعبہ خواتین نگہت محمودگجر‘ رضوانہ غضنفراورارشددادسے ملاقات کے دوران گفتگوکرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف واحدسیاسی جماعت ہے جس نے عوام کوتبدیلی کی صورت میں تعمیروترقی کاوژن دیااورانشاء اللہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں ملک ترقی کی جانب گامزن ہے وہ دن دورنہیں جب حکومت کی محنت کاپھل عوام کھائیں گے انہوں نے کہاکہ حکومت عوام کوحقوق کی فراہمی کے لیے نچلی سطح سے تبدیلی لارہی ہے تاکہ ہرآدمی کودہلیزپردرپیش مسائل کاحل ملے‘ قبل ازیں نگہت محمودگجرنے قاسم سوری سے سیاسی صورتحال پرتفصیلی تبادلہ خیال کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »
Close
Close