fbpx

بھارت نے وطن عزیز کی جانب میلی آنکھ سے دیکھا تو اینٹ کا جواب پتھر سے دیا جائے گا۔فوزیہ عباس

PTI Rahim yar khan

ضلعی صدر پاکستان تحریک انصاف شعبہ خواتین محترمہ فوزیہ عباس  کا کہنا ہے  پاکستانی قوم وزیر اعظم پاکستان کے ہندوستان کی گیدڑ بھپکیوں کے خلاف جاندرانہ اور جرات مندانہ موقف کی حمایت میں سیسہ پلائی دیوار کی طرح ساتھ کھڑی ہے اور انڈیا نے وطن عزیز کی جانب میلی آنکھ سے دیکھا تو اینٹ کا جواب پتھر سے دیا جائے گا۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے ایک بیان میں کیا۔فوزیہ عباس نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان نے بھارتی دھمکیوں کے جواب میں جو دلیرانہ موقف اپنایا ہے وہ سفارتی محاظ پر قوم پاکستان کی مکمل ترجمانی ہے ۔
انہوں نے وزیر اعظم نے اپنے موقف میں بھارتی جھوٹ کا پول کھول دیا ہے اور عالمی سطح پر بھارت کو شرمندگی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
ضلعی صدر شعبہ خواتین نے قومی سلامتی کے انتہائی حساس اور نازک موقع پر وزیر اعظم کے سفارتی ویژن اور قائدانہ صلاحیتوں کو خراج تحسین پیش کیا۔

PTI Rahim yar khan

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »