fbpx

خواتین کے حقوق کاتحفظ ہرصورت یقینی بنائیں گے،ڈاکٹریاسمین راشد

PTI Yasmeen Rashid

صحت وتعلیم کے شعبہ میں بہتری لائی جارہی ہے‘ خواتین کے حقوق کاتحفظ ہرصورت یقینی بنائیں گے۔
ضلعی رہنماء خواتین ونگ صائمہ طارق سے ملاقات کے دوران گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ صحت کے شعبہ میں جدت لانے کے لیے عملی اقدامات کررہی ہیں
تاکہ ماں اوربچے کی صحت کے پروگرام منعقدکرکے آگاہی مہم دی جائے‘ انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی کی حکومت کاروڈمیپ واضح ہے اورانشاء اللہ عوام سے کیے وعدے پورے کریں گے‘
ہسپتالوں کی کارکردگی بہتربنائیں گے اس حوالے سے ممبران اسمبلی کے ساتھ ساتھ پارٹی ورکرزبھی اپناکرداراداکریںاورکہیں بھی غفلت دیکھیں توحکومتی ارکان کے نوٹس میں لایاجائے
تاکہ عوام کوصحیح معنوں میں ریلیف فراہم ہوسکے‘ قبل ازیں صائمہ طارق نے ڈاکٹریاسمین راشدسے سیاسی صورتحال پرتبادلہ خیال کیااورشیخ زیدہسپتال ٹواورڈی ایچ کیوہسپتال کی منظوری کے اعلان پرشکریہ اداکیا۔

 

PTI Yasmeen Rashid

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »