رحیم یارخان میں کرایوں میں کمی نہ کرنے والے پبلک ٹرانسپورٹ Public transport مالکان کے خلاف کاروائی کا فیصلہ

رحیم یار خان:سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی ریاست علی کی زیر صدارت پبلک ٹرانسپورٹ(Public transport) مالکان کا اجلاس منعقد ہوا
جس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پبلک ٹرانسپورٹ مالکان پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہونے والی واضح کمی کے ثمرات عوام تک پہنچانے میں اپنا کردار ادا کریں اور حکومت کی جانب سے طے کردہ نرخ ہی مسافروں سے وصول کریں۔
انہوں نے کہا کہ کورونا کے پھیلاﺅ کو روکنے میں بھی ٹرانسپورٹرز نے حکومتی ایس او پیز پر مکمل عملدرآمد یقینی بنانا ہے کوئی بھی مسافر ماسک کے بغیر پبلک ٹرانسپورٹ میں سفر نہیں کرے گا
بصورت دیگر قانونی کارروائی ٹرانسپورٹ مالکان کے خلاف کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ مسافروں کو گاڑیوں میں سوار کرنے سے قبل ان کے ہاتھوں کی سینیٹائزر کی مدد سے صاف کیا جائے
جبکہ اپنے ایک روٹ مکمل کرنے کے بعد گاڑی کو مکمل جراثیم کش پانی سے دھویا جائے۔
انہوں نے کہا کہ نئے حکم نامہ کے تحت ائیر کنڈیشن پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں 20فیصد کمی جبکہ نان اے سی
(Public transport)
پبلک ٹرانسپورٹ مسافروں سے78پیسے فی کلومیٹر کے حساب سے کرایہ وصول کریںگی۔
انہوں نے کہا کہ کورونا اور ڈینگی سے متعلق آگہی پمفلٹس تمام ٹرانسپورٹ اڈوں، بلنگ پوائنٹس اور ٹرانسپورٹ کے اندر نمایاں جگہوں پر نئے مقررہ کردہ کرایوں کے ساتھ آویزاں کیا جائے بصورت دیگر کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔
(Public transport)

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »