fbpx

رحیم یارخان میں چھوٹی بڑی پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں کمی کا فیصلہ

سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی ریاست علی کی زیر صدارت پبلک ٹرانسپورٹ مالکان کا اجلاس۔پیٹرلیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے باعث تمام چھوٹی بڑی پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں کمی کا فیصلہ،
ائیر کنڈیشن بس/کوچز کے کرایوں میں 20فیصد جبکہ نان ائیر کنڈیشن پبلک ٹرانسپورٹ 78پیسے فی کلومیٹر کے حساب سے مسافروں سے کرایہ وصول کریں گی۔تمام ٹرانسپورٹرز کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے حکومت کی جانب سے جاری کردہ حفاظتی قواعد و ضوابط(ایس او پیز)پر مکمل عملدرآمد یقینی بنائیں گے۔
حکومت پنجاب کی جانب سے پبلک ٹرانسپورٹ کو کورونا لاک ڈاؤن کے بعد مشروط طور پر اپنی سروسز کا آغاز کرنے کی اجازت دی گئی ہے
جس کے تحت ڈپٹی کمشنر/چیئرمین ڈسٹرکٹ ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی علی شہزاد کی ہدایت پر سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی ریاست علی نے ضلع بھر کے پبلک ٹرانسپورٹ مالکان (ڈائیو، فیصل موورز، منٹھار، چیمہ برادرز، وڑائچ برادرز ودیگر) کے ساتھ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہیں حکومتی ہدایات بارے تفصیلی آگا ہ کیا۔
اجلاس میں باہمی مشاورت سے ائیر کنڈیشن بس/کوچز کے کرایہ میں 20فیصد کمی جبکہ نان ائیر کنڈیشن گاڑیوں کا کرایہ78پیسے فی کلو میٹر مقرر کیا گیا۔سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے تمام پبلک ٹرانسپورٹ مالکان کو کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے اور مسافروں کی حفاظت کے لئے حکومتی گائیڈ لائن سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ تمام پبلک ٹرانسپورٹرز مسافروں کو بسوں /کوچز میں سوار یا اتارتے وقت 3فٹ کا فاصلہ یقینی بنائیں گے،
مسافروں کے داخلی و خارجی راستے علیحدہ ہوں گے، ہر مسافر کوچ کی اپنا سفر مکمل کرنے کے بعد مکمل طور پر کلورین سپرے سے صفائی ہو گی، گاڑی میں ہینڈ سینیٹائزرڈ موجود ہونا چاہیے، اگر کسی مسافر کو نزلہ، زکام، بخار ہے تو اسے سفر کی اجازت نہ دی جائے،کوئی بھی مسافر ماسک، گلو ز کے بغیر سفر نہیں کرے گا، مسافر کم سے کم سامان کے ساتھ سفر کریں،65سال سے زائد مسافروں کے ساتھ کی سیٹ خالی رکھی جائے گی، بسوں /کوچز میں سوار کرنے سے قبل مسافروں کا ٹمپریچر چیک کیا جائے جبکہ بس کا عملہ کا بھی بس میں سوار ہونے سے قبل ٹمپریچر چیک کیا جائے اور تمام عملہ نے ماسک اور گلوز پہنے ہونے چاہیے،مسافروں کی انتظار گاہ کی مکمل صفائی اور واش رومز بار بار صاف کئے جائیں۔
انہوں نے مسافر کوچز کے مالکان کو حکومتی ہدایات نامہ فراہم کرتے ہوئے ہدایت کی کہ تمام حفاظتی ایس او پیز اس پر درج ہیں اور تمام مالکان اپنی ٹرانسپورٹ پر ان حفاظتی اقدامات کو یقینی بنائیں گے جبکہ نئے کرایہ ناموں کے نرخ بمطابق شہر اپنے بس اسٹینڈز، ٹکٹ بکنگ سینٹرز اور بس/کوچز میں نمایاں جگہوں پر آویزاں کریں گے بصورت دیگر قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ اجلاس میں موجود تما م ٹرانسپورٹرز نے حفاظتی قواعد و ضوابط پر عملدرآمد سمیت اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔

 
رحیم یار خان:ڈپٹی کمشنر علی شہزاد نے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے کورونا ایمرجنسی حالات میں عوام کو اس وباء سے محفوظ رکھنے کے ساتھ معاشی سرگرمیوں کی بحالی کے لئے لاک ڈاؤن میں نرمی کی جا رہی ہے جس کا مطلب عوام ہر گز یہ نہ سمجھیں کہ کورونا کا اب کوئی خطرہ نہیں۔
حکومتی اقدامات کا مقصد معاشی سرگرمیوں کی بحالی اور بے روزگاری کا خاتمہ ہے جس کے لئے مختلف اقسام کے کاروبار کو مشروط اجازت دی جا رہی ہے۔یہ بات انہوں نے ضلعی رابطہ کمیٹی برائے انسداد کورونا کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے محکمہ صحت سمیت دیگر تعاون کرنے والے اداروں کو ہدایت کی کہ اب پہلے سے زیادہ محنت و لگن سے نہ صرف سکریننگ کا عمل جاری رکھا جائے بلکہ عوام بھی موثر آگہی فراہم کی جائے کہ کورونا وائرس سے بچنے کے لئے حکومت اور انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ حفاظتی اقدامات پر مکمل عملدرآمد یقینی بنائیں۔
انہوں نے محکمہ صحت سمیت تمام تعاون کرنے والے اداروں کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ تمام اداروں کی مخلصانہ کوششوں کے باعث ضلع میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کی حکمت عملی کامیاب رہی اور تبلیغی جماعت کی ایک بڑی تعداد جو اس ضلع میں موجود تھی اللہ تعالیٰ کے کرم اور ضلعی ٹیم کی کوششوں سے صحت یاب ہو کر اپنے گھروں کو جا چکی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پبلک ٹرانسپورٹ کی بحالی اور کاروباری سرگرمیوں میں تیزی کے باعث مقامی سطح پر بھی کورونا کیسز کی تعداد میں اضافے کاخدشہ ہے لہذاتمام ادارے عوامی سطح پر موثر آگہی مہم چلائیں کہ شہری دوران خریداری، سفر یا گھر سے باہر نکلتے وقت ماسک، ہینڈ سینیٹائزرڈ، گلوز کا استعمال کریں اور محکمہ صحت و ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری حفاظتی تدابیر پر عملدرآمد کرتے ہوئے محفوظ رہیں۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(ریونیو) ڈاکٹر جہانزیب حسین لابر، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(جنرل)شیخ محمد طاہر، سی ای ا وہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر سخاوت علی رندھاوا، ایم ایس شیخ زید ہسپتال ڈاکٹر آغا توحید، ڈی ایچ او ڈاکٹر حسن خان، ڈسٹرکٹ منیجر این آر ایس پی ثمینہ اشرف سمیت دیگر موجو دتھے۔اجلاس میں محکمہ ہیلتھ کی جانب سے کورونا وائر س کی ضلع میں موجودہ صورتحال، حفاظتی و انسداد ی اقدامات، ڈاکٹرز و پیرا میڈیکل کے حفاظتی آلات وکٹس سمیت سکریننگ کے عمل بارے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

ڈپٹی کمشنر علی شہزاد کی ہدایت پر رمضان المبارک میں عوام کو اشیاء روزمرہ کی مقررہ قیمتوں پر دستیابی یقینی بنانے کے لئے ضلع بھر میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس متحرک کردار ادا کر رہے ہیں گذشتہ دو دنوں میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے2ہزار سے زائد کاروباری مراکز میں نرخوں کا جائزہ لیتے ہوئے گرانفروشی، ناپ تول میں کمی اور غیر معیاری اشیاء فروخت کرنے پر120دکانداران کو 1لاکھ90ہزار سے زائد جرمانہ عائد کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »
Close
Close