مسافروں سے زائد کرایہ وصول کرنے کی شکایات پر چیکنگ

محکمہ ٹرانسپورٹ پنجاب کے احکامات اور ڈپٹی کمشنر جمیل احمد جمیل کی ہدایات پر ضلعی محکمہ ٹرانسپورٹ نے عید الفطر کی چھٹیوں کے دوران پبلک ٹرانسپورٹ میں مسافروں سے زائد کرایہ وصول کرنے کی شکایات پر دوران چیکنگ 494گاڑیوں کو چیک کرتے ہوئے 135کے چالان،13گاڑیوں کو مقامی تھانوں میں بند، 2لاکھ59ہزار100جرمانہ اور مسافروں سے زائد کرایہ کی مد میں وصول کی جانے والی رقم موقع پر واپس کرائی۔سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی ریاست علی نے بتایا کہ عید الفطر کی چھٹیوں کے دوران ضلع بھر میں چھ خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئی تھیں جنہوں نے دوران چیکنگ زائد کرایہ وصول کرنے، اوولوڈنگ، گنجائش سے زائد مسافر بیٹھانے سمیت دیگر ٹرانسپورٹ ایکٹ کی خلاف ورزی کر پبلک و گڈز ٹرانسپورٹرز مالکان کے خلاف کاروائیاں کی۔انہوں نے بتایا کہ عید الفطر کے موقع پر لوگوں کے آبائی گھروں کو جانے اور واپس آنے تک چیکنگ جاری رکھی جائے گی تاحال ضلعی محکمہ ٹرانسپورٹ نے 494گاڑیوں کو چیک کرتے ہوئے دو لاکھ 59ہزار جرمانہ کیا ہے اور مسافروں سے لیا گیا اضافی کرایہ واپس کروایا ہے۔انہوں نے بتایا کہ اوور چارجنگ اور اوور لوڈنگ کے خلاف مہم مستقل بنیادوں پر جاری رہے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »