ہیڈ احسان پور پر زیر تعمیر پل گرنے کی خبر کا نوٹس ،رپورٹ طلب کرلی

رحیم یار خان:ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خرم شہزاد نے تحصیل رحیم یار خان کے علاقہ ہیڈ احسان پور پر زیر تعمیر برج گرنے کی خبر کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ حکام سے رپورٹ طلب کرلی۔

ابتدائی رپورٹ میں محکمہ ہائی ویز کی جانب سے بتایا گیا کہ ہیڈ احسان پور نہر پر نئے برج کی تعمیر کا کام جاری تھا اور پہلے مرحلہ میں سلیپ(لینٹر) ڈالنے کے لئے لکڑیوں اور پھٹوں سے شٹرنگ کی گئی تھی جو نہر میں پانی کے بہاﺅ کی وجہ سے رک نہیں پائی اور جب شٹرنگ کے کام کا آغاز کیا جانے لگا تو شٹرنگ کو سپورٹ کرنے والے پائپ پانی کے بہاﺅ کی وجہ سے نکل گئے جس کے باعث برج کی تعمیر میں کام کرنے والے مزدور نیچے نہر میں گر کر معمولی زخمی ہو گئے۔اس موقع پر ایکسین ہائی ویز سید حسنین زیدی نے کہا کہ برج کی تعمیر ابھی ابتدائی مراحل میں تھی اور پہلے مرحلہ میں پائپ اور پلیٹس کی مدد سے شٹرنگ(سلیپ)لگانے کے لئے تیار کیا جا رہا تھا مگر نہر میں پانی کے بہاﺅ کی وجہ سے پائپ سلپ ہوئے جس کے باعث حادثہ پیش آیا۔

انہوں نے کہا کہ ایسے قدرتی حادثہ کو کرپشن یا کسی لاپرواہی سے منسوب کرنا نہایت افسوسناک عمل ہے اگر ہر ادارہ مکمل تحقیق کے ساتھ اپنی ذمہ داریاں احسن انداز سے سر انجام دے تو ہم بہتری کی جانب گامزن ہو سکتے ہیں۔

Show More

اک نظر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button