fbpx

پنجاب فوڈ اتھارٹی کی رحیم یارخان میں بڑی کاروائی

Story Highlights
  • ملاوٹی دودھ مافیا فوڈاتھارٹی کی پکڑ میں،دودھ بردارگاڑیوں کی چیکنگ،10ہزار لیٹر ملاوٹی دودھ تلف،
  • غیر معیاری خوراک کی فراہمی پر متعددفوڈپوائنٹس کو60ہزار روپے جرمانہ عائد،68کووارننگ نوٹسزجاری 100کلو ملاوٹی مرچیں برآمد۔

رحیم یارخان : ڈائریکٹرجنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی عرفان میمن کی ہدایت پرفوڈ سیفٹی ٹیموں کی ملاوٹ مافیاکیخلاف بہاولپورڈویژن کے مختلف اضلاع میں بھرپور کاروائیاں جاری ہیں۔

 فوڈ سیفٹی ٹیموں نے75فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ کی جبکہ 68کو بہتری کیلئے اصلاحی نوٹسز جاری کیے ۔ تفصیلات کے مطابق عوام تک ملاوٹ سے پاک دودھ کی فراہمی کے لیے ڈیری سیفٹی ٹیمز نے رحیم یارخان میں چوک پٹھانستان اور تھلی چوک پر ناکہ بندی کرتے ہوئے دودھ بردارگاڑیوں کی چیکنگ کی۔

punjab food authority
punjab food authority

چوک پٹھانستان پر جاوید ملک وہیکل میں موجود 07ہزار لیٹر جبکہ تھلی چوک پر گاڑی نمبر آرا۔این۔ایم 7775میں 03ہزار لیٹر دودھ کی چیکنگ کی گئی۔

دورا ن کاروائی لیکٹوسکین اور سی ڈی آر مشینوں کی تجزیہ رپورٹ سے دودھ میں ملاوٹ پائے جانےپر دونوں گاڑیوں میں موجود10ہزارلیٹر ملاوٹی اورمضرصحت دودھ موقع پر تلف کردیاگیا۔مزید برآں لائسنس فیس کی عدم ادائیگی پربہاولنگر میں لاثانی نمک اینڈ آٹا چکی کوسربمہرکیاگیا۔

اس کے علاوہ بہاولپور میں تہذیب سوئیٹس کو خوراک کو اچھی طرح ڈھانپ کر نہ رکھنے اورسینا بار فرائیڈ چکن کو آلودہ فریزر میں خوراک سٹور کرنے پر یکساں 15ہزارروپے جرمانہ عائد کیاگیا۔

مزیدبہاولپور میں الاحمد ریسٹورنٹ کو واشنگ ایریا میں گنداپانی جمع ہونے اور رحیم یارخان میں امین ہوٹل کو صفائی کے انتہائی ناقص انتظامات پردس،دس ہزار روپے کے جرمانے عائد کیے گئے۔مجموعی طور پر کی گئی کارروائیوں کے دوران10ہزارلیٹر ملاوٹی دودھ اور100کلو ملاوٹی مرچیں تلف کی گئیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »