fbpx

پولیس گارڈ نے ایڈٖیشنل آئی جی ہائی وے پٹرول کو سلامی پیش کی

رحیم یارخان ایڈیشنل آئی جی پنجاب ہائی وے پٹرول کیپٹن(ر) ظفر اقبال اعوان نے کہاہے کہ پٹرولنگ پولیس نے پنجاب بھر کی شاہراہوں پر عوام کا سفر محفوظ بنا دیا ہے۔

قیام سے تاحال 20 افسران و جوانوں نے حلف وفاداری کے پاس میں جام شہادت نوش کر کے فرض نبھایا۔ شاہرات پر جرائم کی بیخ کنی، عوام الناس کی مدد اور دیگر فرائض چوبیس گھنٹے جاری رہتے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دروہ رحیم یارخان کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ایڈٖیشنل آئی جی ہائی وے پٹرول کیپٹن(ر)ظفر اقبال اعوان کو ضلع رحیم یارخان کے دروہ پر پہچنے پر ایس ایس پی پٹرولنگ پولیس بہاولپورریجن  محمد شریف جٹ، ڈی ایس پی ہیڈ کوآرٹر بہاولپور ریجن سعیدالرحمن اور ڈی ایس پی پٹرولنگ پولیس رحیم یار خان محترمہ فرحت حمید قریشی نے خوش آمدید کہا پولیس کے چاکو چوبند دستے نے انہیں سلامی پیش کی۔

ڈی پی او کانفرنس روم میں ڈی ایس پی فرحت حمید قریشی نے ضلع رحیم یارخان پٹرولنگ پولیس کی کارکردگی پت تفصیلی بریفنگ دی جس پر ایڈٖیشنل آئی جی ہائی وے پٹرول کیپٹن(ر)ظفر اقبال اعوان اطمینان کے اظہار کرتے ہوئے کارکردگی کو سراہا۔

بعد ازاں وہ پٹرولنگ پوسٹ پل ڈگہ پہنچے جہاں پر انہوں نے ملاحظہ کیا، مددگار گاڑی دیکھی اور پودا لگایا۔

اس موقع پر انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے اہلکاروں کو ایس او پی کے مطابق فرائض کی ادائیگی یقینی بنانے کی ہدایت کی جبکہ انہون نے بتایا کہ پٹرولنگ پولیس کے قیام نے محفوظ پنجاب کے نعرہ کو شرمندہ تعبیر کر دیا ہے جس کے لیے اب تک 20 پٹرولنگ پولیس افسران وجوانوں نے جام شہادت بھی نوش کر رکھا ہے انہوں نے شہداء کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ  شاہرات پر جرائم کی بیخ کنی، عوام الناس کی مدد اور دیگر فرائض چوبیس گھنٹے جاری رکھ کر ہم شہداء کی قربانیوں کی لاج رکھیں گے اور اپنے مشن میں نت نئی کامیابیاں حاصل کرتے رہیں گے۔

پنجاب ہائی وے #
                

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »
Close
Close