fbpx

رحیم یارخان کے ڈی پی او کا پولیس اور عوام کے لئے نیا فارمولا معتارف

رحیم یارخان : ڈی پی او منتظر مہدی نے کہا ہے کہ پولیس اہلکار ایک انسان سے بھلے کی نیت سے اپنے دن کا آغاز کرے۔

اس نیت پر عمل درآمد کریں تو ضلع میں 3500 افراد کا ایک دن میں بھلا ہو گا۔

یہ پالیسی عوام اور پولیس کے درمیان خلیج کا خاتمہ کردے گی اور پولیس از یور فرینڈ کا نعرہ سچ ثابت ہو جائے گا۔

ان ٰخیالات کا اظہار انہوں نے تقریب تقسیم انعامات کے آئے ہوئے ایس ایچ اوز، انوسٹی گیشن افسران، ڈیوٹی افسران، ہیڈٖ کانسٹیبلان اور کانسٹیبلان کی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ نیکی کا والٹ(بٹوہ) آپ کے پاس ہے آپ اسے بھرنے کا بھر پور اختیار بھی پولیس کو چوبیس گھنٹے حاصل ہے

ضرورت صرف اس امر کی ہے کہ ہم جب ہر صبح بیدار ہوتے ہی ہیں تو زہن میں ایک خیال ابھر آئے کہ اللہ تعالی نے مجھے زندگی کا ایک اور دن دے دیا ہے جس کا استعمال میں اس کی مخلوق کے بھلائی کے لیے کروں گا اور پھر کم از کم دن میں ایک ایسے شخص کی تلاش میں رہیں کہ جو کہ مدد، بھلائی اور نیکی کا مستحق ہو اور پھر ایسے شخص کے ملنے پر اللہ کا شکر ادا کریں اور پھر اس نیکی کے موقع کو ہرگز ضائع نہ ہونے دیں اسی طرح اگر ایک سے زیادہ اشخاص سے بھلائی کا موقع ملے تو یہ آپ کی خوش قسمتی ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ اگر ہم پولیس والے اس طرز عمل کو اپنی عادت بنا لیں تو ضلع کی نفری کے حساب سے روزانہ پولیس کم و بیش 3500 افراد کے بھلائی کرے گی جس سے عوام اور پولیس کے درمیان فاصلے مٹ جائیں گے اور پولیس آپ کی دوست ہے کا نعرہ سچ ثابت ہو جائے گا۔

جس کے دور رس نتائج برآمد ہوں گے اور دیکھتے ہی دیکھتے ضلع بھر میں پرامن، اچھے، اجھلے عوام آپ کا دست و بازو بن جائیں گے

جس سے ضلع کی پولیسنگ مثالی ہو جائے گی، انہوں نے کہا کہ وہ کوئی واعظ یا مدرس تو نہیں لیکن آپکا سربراہ ہونے کے ناتے آپ لوگوں کو سادہ الفاظ میں کہنا اپنا فرض سمجھتا ہوں کہ عام عوام کے ساتھ بھلائی اور جرائم پیشہ کے خلاف آہنی ہاتھوں سے نمٹنے کی پالیسی اپنائیں زندگی بہت تھوڑی سی ہے بہت سارے لوگ ہم سے بچھڑ چکے ہیں اور ہر روز کسی نہ کسی کے بچھڑنے کی خبر مل رہی ہے اس لیے کل سے نہیں آج سے کام کریں اور جو لوگ یہاں موجود نہیں انہیں بھی یہ پیغام دیں۔ ایک ایک نیکی کا مول پڑنے والا ہے اس لیے جو دن طلوع ہو اسے غنیمت جانتے ہوئے نیکی اور بھلائی کرتے ہوئے سمیٹنے کی کوشش کریں۔ اللہ ہم سب کا حامی و ناصر رہے آمین۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »
Close
Close