fbpx
پیپلزپارٹیخبریںرحیم یارخان

پیپلز پارٹی کی تنظیم سازی جاری ہے ،جام الطاف

pyo rahim yar khan

پیپلز یوتھ آرگنائزیشن کے ضلعی رہنما جام الطاف کی قیادت میں پارٹی رہنما و ٹکٹ ہولڈر حلقہ این اے 179میاں عامر شہباز سے ان کے سیکرٹریٹ میں وفد کے ہمراہ ملاقات کی
اس موقع پر میاں عامر شہباز،سید حسنین شاہ اور جام الطاف نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پی وائی او چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا ہراول دستہ ہے اور پارٹی کا سرمایہ ہے۔
چیئرمین کی ہدایت پر صدر جنوبی پنجاب مخدوم سید احمد محمود نے تنظیم سازی شروع کردی ہے جو جلد مکمل ہوجائے گی
تنظیمی ذمہ داریاں ملنے کے بعد نوجوان شہید بینظیر بھٹو کے مشن کو کامیاب کرنے کے لیے دن رات محنت کرکے تنظیم کو فعال کرنے میں اپنا بھر پور کردار ادا کریں ۔
انہوں نے کہا کہ اس وقت ملک اور پارٹی کو نوجوانوں کی ضرورت ہے جو ملکی دفاع اور پارٹی کو مضبوط کر سکتے ہیں۔ میاں عامر شہباز نے مزید کہا کہ پارٹی کارکنوں کے لیے سیکرٹریٹ کے دروازے ہر وقت کھلے ہیں اور ان کے ہر دُکھ سکھ میں ان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں ۔

پی وائی او کے وفدمیں ملاقات کرنے والوں میں سلیم زرگر،سنی،رانا منظور،لیاقت کمبوہ،وسیم جٹ،عمران چوہدری،حبیب اللہ خان اور دیگر شامل تھے ۔

pyo rahim yar khan

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »
Close
Close