سندھ حکومت معروف قوال کے پیسے دینے سے انکاری
رحیم یارخان:پاکستان کے معروف قوال امجدفریدصابری مرحوم کے ہمنوامحمدسلیم صابری نے کہاہے کہ پاکستان معروف قوال امجدفریدصابری پرجب کراچی میں قاتلانہ حملہ ہواجس میں وہ شہیدہوگئے تھے اس وقت میں ان کے ہمراہ تھا
جس میں بھی شدیدزخمی ہواتھااس وقت حکومت سندھ نے اوروفاق نے امجدفریدصابری مرحوم کے لیے ایک کروڑاورمیں زخمی تھا
جس کے لیے 15لاکھ روپے امدادکااعلان کیاتھاجومحض صرف اعلان ہی تھا6سال کاطویل عرصہ گزرجانے کے باوجودحکومت کی جانب سے ایک دھیلے کی امدادنہیں ملی۔
ڈسٹرکٹ پریس کلب میں صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے محمدسلیم صابری نے کہاکہ میں چیف منسٹرسندھ کے دفترکے چکرلگاتارہااوراحتجاج کرتارہاہوں
جس پراس وقت کے حکومتی ترجمان مرتضیٰ وہاب اورسردارشاہ نے حکومت کی طرف سے اعلان کردہ امدادکی رقم جلدازجلددینے کی یقین دہانی کروائی مگروعدہ آج تک وفانہ ہوسکا
مجھے آج تک حکومت کی طرف سے ایک روپے کی امدادنہیں دی گئی جبکہ امجدفریدصابری مرحوم کے لواحقین کوحکومت کے اعلان کردہ امدادکی رقم دی جاچکی ہے
محمدسلیم صابری نے وزیراعظم پاکستان اورچیف منسٹرسندھ مرادعلی شاہ سے اعلان کردہ امدادی رقم دینے کامطالبہ کیاہے اورکہاکہ ہمیں جوحکومت پاکستان کی طرف سے وظیفے دیے جاتے تھے
اس سے بھی ہمیں محروم کردیاگیاہے جبکہ ہم نے امجدفریدصابری مرحوم کے ساتھ فن قوالی کی بدولت بے شمارایوارڈحاصل کیے ہیں۔