رحیم یارخان

مولاناسمیع الحق شہیدکےقاتلوں کو ابھی تک بے نقاب نہیں کیا گیا

رحیم یار خان :جمعیت علما اسلام س جدہ کے سابق امیر مولانا سمیع اللہ الحق مرحوم کے دیرنیہ ساتھی و مرکزی رہنما قاضی عبدالحمید نے کہا کہ شہید اسلام مولانا سمیع الحق کامشن بھر پور انداز میں عام کرنے کی ضرورت ہے مولانہ محروم اسلام کے داعی اور ملک میں اسلام کا عادلانہ نظام نافذکرنا چاہتے تھے

قاضی عبدالحمید

سینٹ اور پارلیمنٹ میں بھی اسلامی نظام کے نافذ کے لیے بھی جمہوری انداز میں جدوجہد کی اور شریعت بل کو پارلیمنٹ میں پیش کیامگربدقسمتی سے حکمرانوں نے اس بل کو بالاے طاق رکھا انہوں نے کہا کہ مولاناسمیع الحق شہید کی سازش کے پیچھے بین الاقوامی قوتیں کار فرماہیں انکےقاتلوں کو ابھی تک بے نقاب نہیں کیا گیا قاضی عبدالحمید نے مذید کہا کہوزیراعظم پاکستان ایک خوشنما نعرہ اور ملک میں تبدیلی لانے کی بنا پر آئےمگرانکو دین دشمن طاقتوں ہائی جیک کر لیا ہے

انہوں نے کہا عمران خان کیمثال اس شعر کی طرح ہے”  مجھ کو ڈر ہے اے عمران کہ ہے طفلانہ طبیعیتتیریاور عیار ہیں یورپ کے شکر پارہ فروش” ایک سوال کی جواب میں انہوں نےکہا کہ طیب اردگان امت مسلما کی امیدوں کا مرکز ہیں ان سیامت مسلما کوامیدیں وابستہ ہیں اور وزیراعظم عمران خان کو چاہیے کہ وہ بھی طیب اردگان کی طرح جرات مندانہ فیصلے کریں اور بیرونی سازشوں سے باخبر رہیں۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button