قائداعظم اکیڈمی میں تربیتی ورکشاپ

رحیم یار خان:قائداعظم اکیڈمی فارایجوکیشن ڈیویلپمنٹ کے زیر اہتمام گوررنمنٹ پائلٹ سکول میں جاری چار روزہ بچوں کے نگہدار کی تربیتی ورکشاپ کا ریجنل پروگرام منیجر نے دورہ کیا۔

گوررنمنٹ پائلٹ سکول میں قائداعظم اکیڈمی فارایجوکیشن ڈیویلپمنٹ کے زیر اہتمام تحصیل رحیم یار خان کے ایک سو آٹھ سکولوں میں تعینات بچوں کے نگہداروں کی چار روزہ تربیتی ورکشاپ جاری ہے گزشتہ روز ریجنل پروگرام منیجرمحمد فہیم نے دورہ کیا اور انتظامات کا جائزہ لینے کے ساتھ ساتھ شرکاءورکشاپ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کے معلم ایک پیغمبرانہ پیشہ ہے ایک ہی بچے کی اچھی تربیت استاد کی بخشش کا زریعہ بن سکتی ہے ۔انہوںکہا کے جب تک ہم قوم نہیں بنتے ملکی ترقی ممکن نہیں بچوں کو اچھا انسان اور محب وطن شہری بنانے میں نگہدار اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔اس تربیتی ورکشاپ میں چھ ماسٹر ٹرینر اپنی خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔پرنسپل جہازیب عالمگیر اور کواڈینٹر محمد کاشف بی ہمراہ موجود تھے۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »