fbpx

گلوکارہ واداکارہ رابی پیرزادہ گرفتاری سے بال بال بچ گئیں

غیر قانونی طور پر سانپ، اڑدھے اور مگرمچھ پالنے کی شوقین خوبرو اداکارہ گلوکارہ رابی پیرزادہ گرفتاری سے بچ گئیں، مقامی عدالت نے رابی پیرزادہ کے وارنٹ 50 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض منسوخ کردیئے۔

مقامی میڈیا کے مطابق گلوکارہ رابی پیرزادہ ماڈل ٹائون کچہری میں جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش ہوئیں اور استدعا کی کہ ان کے وارنٹ گرفتاری منسوخ کئے جائیں، عدالت نے ان کی استدعا منظور کرتے ہوئے وارنٹ گرفتاری منسوخ کردیئے اور متعلقہ ادارے کے ساتھ تعاون کی ہدایت کردی۔

رابی پیرزادہ نے بتایا کہ انہیں جب خبروں میں سے ملزمہقرار دیئے جانے کا پتہ چلا تو بھارتی میڈیا ساتھ یہ بھی چلا رہا تھا کہ رابی پیرزادہ کو مودی کو ہراساں کرنے پر گرفتاری کا حکم آگیا،

یہ سب چیزیں ایک سلسلے میں ہیں، وہ ویڈیو میں نے مودی کیلئے بنائی تھی جس پر کہا گیا کہ کشمیری لڑکی رابی پیرزادہ نے مودی کو دھمکی دی ہے ۔ چند روز قبل سوشل میڈیا پر رابی پیرزادہ کی اڑدھوں، سانپوں اور مگر مچھ کے ساتھ ویڈیوز وائرل ہوئیں تو محکمہ جنگلی حیات نے عدالت میں ان کے خلاف چالان پیش کیا تھا،

عدالت نے رابی پیرزادہ کی عدم موجودگی میں ان کے قابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے۔محکمہ وائلڈ حکام کے مطابق غیرقانونی طور پر موذی جانور رکھنے پر جرمانہ اور پانچ سال تک قید ہو سکتی ہے(رحیم یارخان)

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »
Close
Close