fbpx

کھلی کچہریوں کے فورم کے ذریعے شہریوں کی داد رسی کا فریضہ سر انجام دے رہے ہیں,نئیر اقبال

rahim yar kha news commissioner bahawalpur
رحیم یار خان:کمشنر بہاولپور ڈویژن نیئر اقبال نے کہا ہے کہ بہاولپور ڈویژن میں شہریوں کو انتظامی امور کے حوالہ سے فوری انصاف و ریلیف مہیا کرنے کے لئے گراس روٹ لیول پر کھلی کچہریاں منعقد کی جا رہی ہیں،وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایات پر تمام محکمے شہریوں کو سماجی و معاشی انصاف کی فراہمی کے لئے منظم اور جامع انتظامی میکنزم کے تحت کھلی کچہریوں کے فورم کے ذریعے شہریوں کی داد رسی کا فریضہ سر انجام دے رہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈپٹی کمشنر آفس سبزہ زار میں منعقدہ کھلی کچہری کے دوران عوامی مسائل و شکایات پر احکامات جاری کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر جمیل احمد جمیل، ڈی پی او عمر سلامت، صوبائی پارلیمانی سیکرٹری عشر وزکواۃ چوہدری محمد شفیق، ایم پی اے چوہدری آصف مجید سمیت وفاقی اور صوبائی محکموں کے افسران موجود تھے۔ڈویژنل کمشنر نے کہا کہ کھلی کچہریوں کو ہفتہ وار انعقاد حکومتی پالیسی کا حصہ ہے جس میں تمام وفاقی و صوبائی محکمون کو شرکت یقینی بنانے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں تاکہ عوام کے مسائل مزید تیزی سے حل کرتے ہوئے انہیں ریلیف فراہم کیا جا سکے۔کمشنر بہاولپور ڈویژن نے شہری کی شکایت پر غازی نالہ ظاہر پیر کے مقام پر غیر قانونی سبزی منڈی ختم کرنے، فیروزہ فلائی اوور کی تعمیر میں آنے والی اراضی مالکان کو رقوم کی ادائیگی، میپکو حکام کو شکایت سیل قائم کرکے عوامی مسائل حل کرنے سمیت مختلف درخواستوں پر احکامات جاری کئے، کمشنر بہاولپور ڈویژن نے کھلی کچہری میں محکمہ انہار، پولیس، میپکو، سوئی گیس، میونسپل کمیٹیز، ریونیو سمیت دیگر محکموں سے متعلق شہریوں کے مسائل و شکایات پر مبنی درخواستوں پر متعلقہ محکموں کے افسران سے قواعد و ضوابط کے تحت میرٹ پر محکمانہ کاروائی کے بعد ایک ہفتہ میں عملدرآمد رپورٹ فراہم کرنے کے احکامات جاری کئے۔

rahim yar kha news commissioner bahawalpur 2

کمشنر بہاولپور ڈویژن نیئر اقبال نے کہا ہے کہ بہاولپور ڈویژن میں سستے رمضان بازاروں میں ماہ صیام کے دوران معیاری اشیاء خورد و نوش سستے داموں فراہم کرنے کے لئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں اور اس سلسلہ میں رمضان بازاروں میں وافر مقدار میں اشیاء خورد و نوش ڈیمانڈ اور سپلائی کے اصول کے تحت فراہم کرنے کے لئے ڈویژن میں خصوصی ٹاسک فورسز اور پرائس کنٹرو ل مجسٹریٹس موثر مانیٹرنگ کی خدمات سر انجام دے رہے ہیں۔ڈویژنل کمشنر نے تحصیل لیاقت پور، خانپور اور حیم یار خان میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے لگائے جانے والے سستے رمضان بازاروں کا دورہ کیا اس موقع پر ڈپٹی کمشنر جمیل احمد جمیل، ڈی پی او عمر سلامت، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(ریونیو)ڈاکٹر جہانزیب حسین لابر سمیت متعلقہ تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز موجود تھے۔ڈویژنل کمشنر نے رمضان بازاروں میں لگائے جانے والے مختلف سٹالز کا دورہ کرتے ہوئے اشیاء کی کوالٹی اور نرخوں کا معائنہ کیا۔انہوں نے ہدایت کی کہ رمضان بازاروں کو عوامی توقعات کے مطابق بنانے کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں اور ان بازاروں میں فروخت کے لیے معیاری اشیاء کی نظر آنی چاہیے۔انہوں نے حکومت پنجاب کی جانب سے سبسڈی کی حامل19اشیاء ضروریہ کے سٹالز کا خصوصی معائنہ کرتے ہوئے ہدایت کی کہ صارفین کو رمضان بازار میں خریداری سے خاطر خواہ معاشی فائدہ حاصل ہوناچاہئے وہ سستی چینی اور سستے آٹے کے سٹالز پر بھی گئے اور فروخت کا ریکارڈ چیک کرتے ہوئے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے آٹے کے نرخوں میں صوبہ بھر سے 10روپے مزید کم کرنے کے اقدام کو سراہا۔ڈویژنل کمشنر نیئر اقبال کو بریفنگ دیتے ہوئے ڈپٹی کمشنر جمیل احمد جمیل نے بتایا کہ ضلع بھر میں 11رمضان بازار لگائے گئے ہیں جبکہ ماضی میں 9سستے رمضان بازار لگائے جاتے تھے امسال دیہی علاقوں کو بھی حکومتی سبسڈی کے ثمرات سے براہ راست مستفید کرنے کے لئے ترنڈہ محمد پناہ اور رکن پور میں رمضان بازار لگائے گئے ہیں جبکہ مقامی فلور ملز ایسوسی ایشن کے تعاون سے ضلع رحیم یار خان کے رمضان بازاروں میں 10کلو گرام آٹے کا تھیلہ280روپے میں دستیاب ہے اسی طرح کائنات چاول اور شہباز گھی اینڈ کوکنگ آئل پر بھی 10روپے فی کلو کمی کی گئی ہے۔ڈویژنل کمشنر نے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے رمضان بازارون میں کئے جانے والے اقدامات اور دستیاب اشیاء ضروریہ کی کوالٹی پر اطمینان کا اظہار کیا۔
rahim yar kha news commissioner bahawalpur

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »