fbpx

ایڈیشنل سیشن جج حیدر امین نے محمد نواز کے ڈسٹرکٹ جیل کا دورہ

رحیم یار خان ایڈیشنل سیشن جج حیدر امین نے سول جج محمد نواز کے ہمراہ عید الاضحی اور یوم آزادی کے حوالہ سے ڈسٹرکٹ جیل کا دورہ کیا۔

انہوں نے جیل ہسپتال،کچن اسیران اور مختلف بیرکوں کا دورہ کیا اور صفائی کے انتظام کو سراہا۔ایڈیشنل سیشن جج نے ڈسٹرکٹ جیل میں موجود ہسپتال کا تفصیلی دورہ کیا اور ہسپتال میں دستیاب سہولیات سمیت مریضوں کی فراہم کی جانے والی طبی سہولیات پر اطمینان کا اظہار کیا۔
اس موقع پر انہوں نے اسیران جیل کے لیئے جیل انتظامیہ کی جانب سے صاف پانی کی فراہمی کے لئے نئے نصب ہونے والے واٹر فلٹریشن پلانٹ اور پرانے واٹر فلٹریشن پلانٹ کی استعداد کا ر کا معائنہ کیا اور جیل انتظامیہ کی جانب سے اسیران جیل کو برقت سہولیات فراہمی کے اقدام کو سراہا۔

 کچن میں نئی آٹا گوندھنے اور آلو چھیلنے والی مشین نصب کرنے کے اقدام کی بھی تعریف کی۔

انہوں نے نو عمر بارک میں نو عمر اسیران کو دی جانے والی کمپیوٹر،بنیادی دینی و سکول تعلیم، خواتین کو دستکاری، ٹیلرنگ، بنیادی تعلیم وتربیت سمیت بیوٹیشن کورس کے آغاز کو بھی سراہتے ہوئے جیل میں اسیران کی ملاقات کے لئے آنے والے عزیز و اقارب کے لئے اقدامات پر بھی اپنے اطمینان کا اظہار کیا۔
دوران وزٹ ایڈیشنل سیشن جج حیدر امین نے معمولی جرائم میں ملوث درج ذیل اسیران محمد رمضان ولد رسول بخش، ارشد مسیح ولد وزیر مسیح، شبیر احمد ولد سردار علی، فدا حسین ولد وریام، خادم حسین ولد کریم بخش، سجاد احمد ولد مختیار احمد، قمر دین ولد عمر بخش، شازیہ بی بی دختر نذیر احمد، محمد ہاشم ولد محمد اسلم، ریاض احمد ولد پیر مکھن، عبدالعزیز ولد اللہ بخش، احتشام ولد نذیر احمد، محمد فہیم ولد قائم دین، عنصر عباس ولد عبدالغفور، محمد عدنان ولد محمد رمضان، ذکاء اللہ ولد ارشاد احمد، غلام قاسم ولد محمد ابراہیم، سکینہ بی بی دختر علی محمد، خیر محمد ولد رسول بخش، عبدالحفیظ ولد عبدالطیف، نزاکت عرف صداقت ولد جام گانموں، محمد شاہد ولد شاہ محمد، محمد اقبال ولد سومر، عبید اللہ ولد سراج، محمد اسلم ولد محمد رمضان، خلیل احمد ولد غلام حسین، محمد کرم ولد حضور بخش اور محمد امین ولد غلام شبیر کی رہائی کا حکم صادر فرمایا اس موقع پر جیل سپرنٹنڈنٹ سید بابر علی، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ سمیع اللہ خان سمیت دیگر سٹاف موجود تھا۔
 
رحیم یار خان ایڈیشنل سیشن جج

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »
Close
Close