fbpx

2مئی کولاہور میں احتجاج کیا جائےگا،چوہدری بوٹاعابد

rahim yar khan apca protest in rahim yar khan

رحیم یارخان :آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن کامطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرہ‘ 2مئی کولاہور میں احتجاج کرنے کااعلان‘
مطالبات تسلیم نہ کیے گئے توبھرپوراحتجاجی تحریک چلائیں گے۔ٹاؤن ہال میں احتجاجی دھرنے سے اظہارخیال کرتے ضلعی صدرچوہدری بوٹاعابد‘ ضلعی جنرل سیکرٹری میاں اکرام الحق‘ فاروق خان گوپانگ‘ عبدالرزاق بلوچ‘ محبوب خان‘ چوہدری مقبول‘ حسن چوہدری‘ احمدسیف ببر‘ وقارنیازی‘ تنویرشاکرسمیت دیگرنے کہاکہ حکومت ایپکاکے چارٹرآف ڈیمانڈسمیت دیگرمطالبات فوری طور پرتسلیم کرے اورماضی کی روایات ختم کرتے ہوئے ملازم دوست حکومت ہونے کاثبوت دے‘ انہوں نے کہاکہ سرکاری ملازمین محکموں کی تعمیروترقی کے لیے شب وروزاقدامات اٹھاتے ہیں حکومت بھی ملازمین کے حقوق کی فراہمی کے لیے اپناکرداراداکرے‘ اس موقع پرملازمین کی کثیرتعدادموجودتھی‘ بعدازاں ٹاؤن ہال سے پریس کلب چوک تک احتجاجی ریلی بھی نکالی گئی۔

rahim yar khan apca protest in rahim yar khan news

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »
Close
Close