ایشین ڈویلپمنٹ بینک کی ٹیم کو ماسٹر پلان کی تیاری میں انتظامیہ مکمل معاونت فراہم کرے گی

rahim yar khan Asian Development Bank

رحیم یار خان:ڈپٹی کمشنر جمیل احمد جمیل سے ایشین ڈویلپمنٹ بینک کے وفد کی ملاقات، اس موقع پر ایم این اے چوہدری جاوید اقبال وڑائچ، وائس چیئر مین ضلع کونسل چوہدری نعیم شفیق، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(ریونیو) ڈاکٹرجہانزیب حسین، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(جنرل) شیخ محمد طاہر، اسسٹنٹ کمشنرز چوہدری اعتزاز انجم، ریاست علی سمیت میونسپل کمیٹی رحیم یار خان کے افسران موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر جمیل احمد جمیل نے ایشین ڈویلپمنٹ بینک کے وفد کو رحیم یار خان آمد پر خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ وفاقی اور صوبائی حکومت کے اشتراک اور ایشین بینک کے تعاون سے جنوبی پنجاب خصوصاً ضلع رحیم یار خان کی عوام کو درپیش کئی مسائل ختم ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ ایشین ڈویلپمنٹ بینک کی ٹیم کو ماسٹر پلان کی تیاری میں انتظامیہ مکمل معاونت فراہم کرے گی،انہوں نے کہا کہ ایشین ڈویلپمنٹ بینک کے تعاون سے پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے لئے واٹر فلٹریشن پلانٹس،نکاسی آب کانظام، سولڈ ویسٹ منیجمنٹ سسٹم کے ساتھ دیگر سہولیات جو اس ضلع کی ضرورت ہیں شعبہ زراعت میں آم کو ایکسپورٹ کرنے کے لئے پلانٹ، لائیو سٹاک کی بہتری کے لئے اقدامات، صحت و تعلیم سمیت اربن سٹی ٹریفک کنٹرول سسٹم جیسے عوامی منصوبوں پر کام کی ضرورت ہے اور ضلعی انتظامیہ اپنے دستیاب وسائل سے کام کر رہی ہے جس کے تحت تمام ٹاؤنز میں سلاٹر ہاؤس کا قیام، لائیو سٹاک فارمنگ کے لئے بہتر اقدامات، واٹر سپلائی سکیموں کے متبادل واٹر فلٹریشن پلانٹس کی فراہمی جیسے منصوبے شامل ہیں۔ایشین ڈویلپمنٹ بینک کے وفد نے بتایا کہ وفاقی اور صوبائی حکومت کے تعاون سے عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لئے ایشین ڈویلپمنٹ بینک تعاون فراہم کرے گا جس کے لئے ابتدائی طور پر جنوبی پنجاب خصوصاً ضلع رحیم یار خان سے منصوبوں کا آغاز کیا جائے گا جس کے لئے ماسٹر پلان پر کام جاری ہے اور ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مل کر ترجیحات کا تعین کیا جائے گا اور اکتوبر سے اس منصوبہ پر کام کا آغاز کر دیا جائے گا۔انہوں نے بتایا کہ ایشین ڈویلپمنٹ بینک پانی اور صفائی کے نظام کو بہتر کرنے میں میونسپل کمیٹی کے ساتھ تعاون کرے گا ۔ 

rahim yar khan Asian Development Bank

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »