fbpx

چیمبرآف کامرس اینڈانڈسٹری کے زیراہتمام ڈسٹرکٹ پریس کلب کے ممبران کے اعزازمیں پرتکلف عشائیہ

rahim yar khan chamber of commerce

رحیم یارخان:رحیم یارخان چیمبرآف کامرس اینڈانڈسٹری کے زیراہتمام ڈسٹرکٹ پریس کلب کے ممبران کے اعزازمیں پرتکلف عشائیے کااہتمام کیاگیاجس میں صوبائی پارلیمانی سیکرٹری چوہدری محمدشفیق‘ صدررحیم یارخان چیمبرآف کامرس خالدسلیم چوہدری‘ سابق صدورچیمبرآف کامرس چوہدری محمداکرام‘ چوہدری شفیق علیم‘ صدرانجمن آڑھتیاں غلہ منڈی چوہدری انوارنجمی‘ حاجی اکبرعلی شاہین‘ چوہدری محمداشرف‘ وقاص اکرم وڑائچ‘ میاں سجادعلی ودیگرنے چیمبرآف کامرس آمدپرصدرپریس کلب میاں احسان الحق‘ جنرل سیکرٹری رائونعمان اسلم سمیت تمام ممبران کلب کوخوش آمدیدکہا‘ چوہدری محمدشفیق‘ خالدسلیم چوہدری‘ چوہدری محمداکرام‘ چوہدری شفیق علیم‘ چوہدری محمداشرف ودیگرنے کہاکہ چیمبرآف کامرس ڈسٹرکٹ پریس کلب کی کابینہ کوانتخابات میں کامیابی پرمبارکباددیتاہے اورانشاء اللہ مل جل کرضلع کے عوام کے مسائل حل کرنے میں بھرپورکرداراداکریں گے‘ مثبت صحافتی سرگرمیوں کے زریعہ عوامی مسائل اجاگرہونے سے معاملات میں بہتری آتی ہے‘ میڈیاکے بغیرکسی بھی معاشرے کی تکمیل ممکن نہیں ‘ میڈیامعاشرے میں آنکھ اورکان کاکرداراداکرتے ہوئے جس اندازسے خدمات سرانجام دے رہاہے وہ خوش آئندہیں ‘ اس موقع پرصدرمیاں احسان الحق نے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ پریس کلب کی تعمیروترقی اورصحافیوں کی فلاح وبہبودکے لیے عملی اقدامات اٹھائیں گے اورمثبت صحافت کے زریعے ضلع کی بہتری اورعوامی مسائل کے حل کے لیے کام کرتے رہیں گے۔.

rahim yar khan chamber of commerce

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »
Close
Close