رحیم یارخان میں کورونا وائرس 2خواتین سمیت 4افراد میں تصدیق

رحیم یارخان :ضلع رحیم یارخان میں کورونا وائرس کے مریضوں میں اضافہ‘2خواتین سمیت مزید 4افراد میں وائرس کی تصدیق‘گھروں اور قرنطینہ میں منتقل‘مجموعی تعداد1550تک پہنچ گئی۔تفصیل کے مطابق ضلع رحیم یارخان میں کورونا وائرس کے وار جاری ہیں۔

گزشتہ روز 2خواتین سمیت 4افراد جن میں جناح پارک کی73سالہ تمیزہ بیگم‘گڈو بیراج کی37سالہ صنم بی بی‘جناح ٹاؤن کا 39سالہ فہیم اختر ملک اور رحیم یارخان کے احمد شیزار خان کو شیخ زاید ہسپتال لایا گیا جہاں پر ڈاکٹروں نے انکے سوائپ حاصل کرنے کے بعد ان میں وائرس کی تصدیق کردی۔محکمہ صحت نے جناح ٹاؤن کے فہیم اختر ملک اور گڈو بیراج کی صنم بی بی کو آر وائی کے ہسپتال میں قرنطینہ کردیا اور تمیزہ بیگم اور احمد شیراز خان کو گھروں میں آئسولیٹ کردیا۔محکمہ صحت سے جاری ہونے والے اعداد شمار کے مطابق ضلع رحیم یارخان میں کورونا وائرس کے متاثرہ مریضوں کی تعداد 1550تک جا پہنچی ہے جبکہ 1273مریض صحت یاب ہونے کے بعد گھروں کو روانہ کردئیے گئے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »