fbpx

ڈپٹی کمشنر آفس میں کھلی کچہری،عوامی شکایات پر احکامات جاری

Rahim yar khan District Govt

رحیم یار خان:ڈپٹی کمشنر جمیل احمد جمیل اور ڈی پی او عمر سلامت کی ڈپٹی کمشنر آفس میں کھلی کچہری،عوامی شکایات پر فوری احکامات جاری، کھلی کچہری میں شہریوں کی کثیر تعداد میں شرکت، صحت، تعلیم، ٹریفک مسائل، زمینوں پر قبضے، سیورج سسٹم کی خرابی اور پولیس سے متعلق افسران کو اپنی شکایات و مسائل سے آگاہ کیا۔ڈپٹی کمشنر جمیل احمد جمیل نے متعلقہ محکموں کے افسران کو فوری ریلیف فراہم کرنے کی ہدایات کیں۔انہوں نے کہا کہ عوامی مسائل کا حل اولین ترجیح ہے، حکومت پنجاب کی ہدایات پر عوامی مسائل و شکایات کو ہنگامی بنیادوں پر حل کیا جا رہا ہے۔انہوں نے درخواست گزاروں کو یقین دلایا کہ ان کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جا رہے ہیں کسی سائل سے زیادتی نہیں ہو گی تاہم میرٹ کو ہر صورت ملحوظ خاطر رکھا جائے گا۔ڈی پی او عمر سلامت نے کہا کہ کھلی کچہری کا مقصد عوام اور پولیس میں دوری ختم کرنا ہے، تحفظ اور امن کا واحد راستہ عوام اور پولیس کے مستحکم روابط سے مشروط ہے ، انصاف کے تقاضے پورے کرتے ہوئے پولیس کو عوام کا محافظ اور خدمت گار بنایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ تمام ماتحت افسران و عملہ کو ہدایات ہیں کہ وہ اپنے اختیارات کو خلق خدا کی خدمت کے لئے استعمال کریں اور میرٹ پر تفتیش کرتے ہوئے شہریوں کو انصاف فراہم کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »