fbpx

نوجوانوں کو منظم کرکے ان کی صلاحیتوں سے مثبت فائدہ اٹھایا جائے گا,ڈی سی

Rahim yar khan District News

ڈپٹی کمشنر جمیل احمد جمیل نے کہا ہے کہ نوجوانوں کو منظم کرکے ان کی صلاحیتوں سے مثبت فائدہ اٹھایا جائے گا، نوجوانوں میں سپورٹس مین سپرٹ، متحرک اور فعال بنانے کے لئے مختلف کھیلوں کی جانب راغب کیا جائیگا تاکہ نئی نسل کو ذہنی و جسمانی نشوونما کی جا سکے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے قومی چیمپین شپ میٹ ریسلنگ مقابلوں میں گولڈ میڈل حاصل کرنے والے تحصیل صادق آباد کے ریسلر عبدالرحمن سے ملاقات کے موقع پر کیا۔اس موقع پر پی ٹی آئی رہنما چوہدری سجاد وڑائچ، ڈاکٹر طالوت سلیم باجوہ سمیت دیگر موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ عبدالرحمن جیسے کھلاڑی اس ضلع کا اثاثہ ہیں جس نے ملکی اور بین الاقوامی سطح پر ملک و قوم کا نام روشن کیا اور ضلعی انتظامیہ اس کھلاڑی کی صلاحیتوں سے بھر پور فائدہ اٹھائے گی۔انہوں نے کہا کہ ضلع میں کھیلوں اور مثبت سرگرمیوں کے فروغ کے لئے عملی اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔

Rahim yar khan District News

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »
Close
Close