بنیادی سہولیات کی کمی ہے,سی ای او ایجوکیشن ملک مختارحسین

rahim yar khan education department

رحیم یارخان:محکمہ تعلیم کے آفیسران وسکولوں کے سربراہان کی میٹنگ کاانعقاد گورنمنٹ گرلزماڈل ہائی سکول میں ہوا، جس میں تحصیل رحیم یارخان اور تحصیل صادق آباد کے ڈپٹی ڈی اوز، اے ای اوز، پرنسپلز اور ہیڈز موجودتھے۔اس ہنگامی میٹنگ کا انعقاد ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر شیخ محمد طاہر کی جانب سے کیاگیا،میٹنگ میں سی ای او ایجوکیشن ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی ملک مختارحسین ، ڈی ای او سیکنڈری میاں عزیز احمدقریشی ، ڈی ای او ایلیمنٹری چوہدری محمد اکبر، میڈم شہنازچوہدری، ڈپٹی ڈی ای اوز اشرف خان چانڈیہ، میڈم کلثوم شہاب(صادق آباد) ڈپٹی ڈی ای اوز سرفرازاحمد بھٹی ، میڈم روبینہ شاہین(رحیم یارخان) موجودتھے جنہوں نے اپنی اپنی تحصیلوں کی تعلیمی کارکردگی کی جائزہ رپورٹ پیش کی۔ڈی ایم او آفس کے سینئر ڈیٹا آپریٹر عطاء الرحمن نے ملٹی میڈیا پر ان تمام کمزوریوں اور ایریاز کی نشاندھی کی جس کی وجہ سے ضلع کے انڈیکیٹرز کیوجہ سے رینکنگ میں کمی آئی ان سکولوں کی نشاندھی کی گئی جہاں این ایس بی فنڈ موجود ہے لیکن وہاں بنیادی سہولیات کی کمی ہے ، ان تمام پرنسپلز ، اے ای اوز، کو اسکی وضاحت کے لیے باری باری بلا کر موقف پیش کرنے کا موقع فراہم کیا گیا اورایک ہفتہ کے اندر این ایس بی فنڈ خرچ کرنے کا ٹائم دیا گیا تمام ڈپٹی ڈی ای او پر زور دیا گیا اور انکو لمٹ دی گئی کہ جو سکول این ایس بی فنڈ وافرمقدار میں رکھے ہوئے ہیں ان کو باقاعدگی سے قانونی انداز میں خرچ کیاجائے اور سکولوں میں بنیادی سہولتوں کو پورا کیا جائے جس کی وجہ سے رینکنگ خراب ہورہی ہے، شیخ محمد طاہر اور ملک مختارحسین نے تمام آفیسران پر یہ بات زوردیکر کہی کہ ضلع میں تعلیمی رینکنگ میں کمی کسی صورت برداشت نہیں کی جائیگی۔ اس کے لیے ہرافسر اپنا بھرپور کردار ادا کرے۔جنوری اورفروری کی میٹنگ میں بھی اس بات پر زور دیا گیا تھاکہ ان ایریاز کے سکولوں پر خصوصی توجہ دی جائے انہوں نے کہاکہ تمام آفیسران باہر نکلیں اور تحصیل وائز میٹنگز کریں ہفتہ وار انسپکشن ڈے کے طور پر وزٹ کریں گے۔ اس موقع پر ڈپٹی ڈی ای او لیاقت پور ڈاکٹر عذرا نسرین، پرنسپل گورنمنٹ گرلزماڈل ہائی سکول میڈم طیبہ انصر، پرنپسل گورنمنٹ گرلز ہائر سیکنڈری سکول احمد پورلمہ، میڈم راشدہ کامل، پرنسپل گورنمنٹ گرلزہائی سکول صادق آباد میڈم ساجدہ شریف،پرنسپل گورنمنٹ لو انکم ہائی سکول ڈاکٹر ثمینہ ثروت، پرنسپل گورنمنٹ انگلش پبلک سکول میڈم نجمہ شہزاد، پرنسپل گورنمنٹ سیکنڈری سکول نورے والی میڈم لبنیٰ ہماناز، پرنسپل گورنمنٹ سیکنڈری سکول صادق ٹاؤن میڈم نصرت شاہین ودیگر موجودتھے۔

rahim yar khan education department

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »