دو ماہ فرمانبرداری،لڑکی نے کروڑ پتی پاکستانی بزنس مین کا صفایا کر کے فرار

رحیم یارخان کراچی میں شادی کر کے بھیدی بننے والی لڑکی گھر کا صفایا کر گئی۔

اس حوالے سے میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ سمعہ کامران نامی لڑکی نے کراچی کے کاروباری شخص سے شادی کی۔شادی کے بعد لڑکی زیورات اور لاکھوں روپے لے کر فرار ہو گئی۔پولیس کا ذرائع کا کہنا ہےکہ لڑکی کی جانب سے ظاہر کیے جانے والے رشتہ دار اور بھائی بھی منظر سے غائب ہو گئے ہیں۔لڑکی نے باقاعدہ منصوبہ بندی کے تحت کاروباری شخص کے ساتھ شادی رچائی۔لڑکی دو ماہ تک شوہر کے گھر پر مقیم رہی۔اور موقع ملتے ہی گھر کا صفایا کرتے ہوئے چلتی بنی۔لڑکی اور اس کے بھائیوں کے خلاف مقدمہ بھی درج کر لیا گیا۔ ملزمہ اس سے قبل کورنگی کے رہائشی نوجوان کو بھی لوٹ چکی ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے جلد ٹیم روانہ کر دی جائے گی اور جلد ہی ملزمان پولیس کی زیر حراست ہوں گے۔خیال رہے اس سے قبلعارف والا میں عجیب و غریب واقعہ پیش آیا ہے جس میں ایک نوجوان نے خاتون کی محبت میں اپنے جسم کا اعضاء تک بیچ ڈالا۔

کامونکی کا رہائشی ہمایوں اس وقت زخمی حالت میں اسپتال میں زیر علاج ہے جہاں پولیس اس سے تفتیش کر رہی ہے۔ ہمایوں نے پولیس کو بتایا ہے کہ وہ عارف والا کی رہائشی ایک خاتون کی دوستی میں مبتلا تھا کہ اس خاتون نے اس سے اپنی نجی ضروریات کا بتا کر ساڑھے 3 لاکھ روپے کا تقاضا کیا جس پر متاثرہ نوجوان ہمایوں کا کہنا تھا کہ اس کے پاس تو ایک پھوٹی کوڑی بھی نہیں ہے وہ ساڑھے 3 لاکھ روپے کا بندوبست کہاں سے کرے گا، اس پر خاتون نے اسے کہا کہ دوستی میں پیسے کی کوئی قدر و اہمیت نہیں ہوتی ہے، اگر تمہارا دوستی سچی ہے تو تم کچھ بھی کر کے مجھے ساڑھے 3 لاکھ روپے کا بندوبست کر کے دو گے، اسی کے ساتھ خاتون نے ہمایوں کو گردہ بیچنے کا مشورہ بھی دیا جس پر ہمایوں نے بلا تردد اپنا گردہ بیچ ڈالا اور بدلے میں ملنے والی ساڑھے 3 لاکھ روپے کی رقم لا کر خاتون کے ہاتھ میں تھما دی۔

 

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »
Close
Close