fbpx

صوبوں کی سطح پرزیرالتواء قانون سازی کی منظوری دی جائے,کانجی رام

Rahim Yar khan Hindu Community

رحیم یارخان:ہندوکمیونٹی کے رہنمائوں سابق ایم پی اے کانجی رام‘ بھیارام انجم‘ رمیش جئے پال‘ یدھسٹرچوہان‘ بابولیلارام‘ بھنورورام‘ بیرم رام‘ بیربل داس نانک ودیگرنے پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاہے کہ حکومت پاکستان اقلیتوں کوتحفظ فراہم کرنے کے لیے اقدامات اٹھائے‘ اقلیتی برادری حکومت اورافواج پاکستان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے‘ انہوں نے کہاکہ اقلیتوں کوحقوق کی فراہمی کے لیے صوبوں کی سطح پرزیرالتواء قانون سازی کی منظوری دی جائے تاکہ وہ درپیش مسائل سے نجات حاصل کرسکیں ‘ انہوں نے کہاکہ ملک میں دہشت گردی کے خاتمے پرپاک فوج کی قربانیوں پرخراج تحسین پیش کرتے ہیں اورہندوبرادری پوری قوم کے ساتھ حکومت اورپاک فوج کے ساتھ کھڑی ہے‘ انہوں نے کہاکہ رینااوررویناکے معاملہ پروزیراعظم پاکستان کے فوری نوٹس کوسراہتے ہیں اورعدلیہ پربھی بھرپوراعتمادکااظہار کرتے ہیں۔

Rahim Yar khan Hindu Community

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »
Close
Close