جمالدین والی کی رابطہ سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار

جمالدین والی سے ملحقہ رابطہ سڑکیں بد ترین ٹوٹ پھوٹ کا شکار ،کئی علاقے تا حال پختہ سڑکوں سے بھی محروم ،
کئی سالوں سے جمالدین والی روڈاور اس سے ملحقہ علاقہ جات سید پور اقبال نگر ملوک شاہ اور دیگر موضع جات کی پختہ سڑکیں بدترین ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں ،
جگہ جگہ پر گڑھے پڑ چکے ہیں آئے روز حادثات ہونے کے سبب قمیتی انسانی جانوں کا ضیاع ھورھا ھے ،کرشنگ سیزن کے دوران گنے سے لوڈ ٹریکٹر ٹرالیاں الٹ جانے کے باعث راستوں کابند ھو جانا معمول بن گیا ھے جس سے مسافروں سمیت طلبا اور مریضوں کو شدید سفری کا سامنا کرنا پڑتا ھے کئی علاقے تو تاحال پختہ سڑکوں سے بالکل محروم ھیں جہنیں کھیت سے کماد کی فصل لے جانے میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رھا ھے ،
مقامی زمینداروں منیر قادری ایاز خان حسین عرفان ودیگر نے کہا کہ شوگرملزانتظامیہ ہرسال روڈ سیس کے تحت کروڑوں روپے کاٹ رھے ھیں جبکہ تاحال سڑکوں کا کوئی کام نہیں ھوا ،انہوں نے ڈپٹی کمشنر رحیم یار خان ،مقامی ایم این اے ،مقامی ایم پی اے سے اصلاح واحوال کا مطالبہ کیا ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »
Close
Close